نئی دہلی، یکم نومبر (یو این آئی) شوہر اور بیوی کے درمیان عقیدت، محبت اور لگن کا تہوار کروا چوتھ بدھ کو ملک کے مختلف حصوں میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران بازاروں اور مندروں میں خاص گہما گہمی دیکھنے میں آئی اور شادی شدہ جوڑوں نے اپنے شوہروں کی درازی عمر کی دعا کے لیے بغیر پانی کے ورت رکھا۔اس تہوار میں ورت رکھنے والی خواتین رات کو چاند نکلنے کے بعد چاند اور اپنے شوہروں کو دیکھ کر کروے (خصوصی برتن) سے اردھئے دیتی ہیں اور ورت تورٹی ہیں۔ اس موقع پر مرد اپنی بیویوں کو خوبصورت تحائف پیش کرتے ہیں۔بدلتے وقت میں، پچھلے کئی سالوں سے، ملک بھر میں بڑی تعداد میں مردوں نے اپنی شریک حیات کی لمبی عمر، صحت اور تندرستی کے لیے اپنی بیویوں کی طرح کروا چوتھ کا ورت رکھنا شروع کر دیا ہے۔
دن بھر سوشل میڈیا پر کروا چوتھ کی خبریں چائی رہیں۔ مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے راجدھانی کے گریٹر کیلاش میں ٹریڈرز ویلفیئر کمیٹی کی طرف سے منعقد کروا چوتھ کی تقریبات میں شرکت کی اور اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ انہوں نے کہا، تمام بہنوں کو کروا چوتھ کی مبارکباد۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے اپنی بیوی کے ساتھ کروا چوتھ کی تصویر پوسٹ کی اور ایک شعر لکھا۔خواتین نے کئی دن پہلے ہی اس تہوار کی خریداری شروع کر دی تھی۔ زیادہ تر خواتین بیوٹی پارلر جاتی ہیں اور کروا چوتھ پر پوجا کے لیے تیار ہونے سے پہلے مہندی لگواتی ہیں۔کروا چوتھ کے دوران خواتین کی خریداری میں اضافہ ہوتا ہے اور زیورات سمیت بہت سی اشیاء فروخت ہوتی ہیں۔سابق مرکزی وزیر سشما سوراج کی بیٹی بنسوری سوراج نے اپنی ماں کی تصویر کے ساتھ کروا چوتھ کی مبارکباد پوسٹ کی۔دہلی، کاشی، لکھنؤ، چنڈی گڑھ اور کئی دوسرے شہروں میں کئی سماجی تنظیموں نے کروا چوتھ پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔بازاروں میں کرو چوتھ کے دن سے ہی دیوالی کے تہوار کے موسم کی ہلچل شروع ہو جاتی ہے۔ اس سلسلے میں تہواروں کے اس سیزن کا اختتام 5 نومبر کو آہوئی اشٹمی، 10 نومبر کو دھن تیرس، 12 نومبر کو دیوالی، 13 نومبر کو گووردھن پوجا، 15 نومبر کو بھائی دوج، 17 نومبر کو چھٹھ پوجا اور 23 نومبر کو تلسی ویوا کے ساتھ ہوگا۔