حیدرآباد 5 اکتوبر(یواین آئی/ایجنسیاں)حیدرآباد میں ایک بار پھر آئی ٹی نے چھاپے مارے مرکزی ایجنسی کے عہدیداروں کی بیشتر ٹیموں نے جمعرات کی صبح ایک ساتھ کئی مقامات پر یہ چھاپے مارے ان ٹیموں نے کئی کمپنیوں کے دفاتر پہنچ کر یہ کارروائی کی۔ حیدرآباد کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں بھی تلاشی لی گئی۔ذرائع کے مطابق فائنانس کمپنیوں کے دفاتر میں تلاشی لی گئی۔بتایاجاتا ہے کہ آئی ٹی حکام نے حکمران جماعت بی آر ایس کے لیڈر وجوبلی ہلز کے ایم ایل اے ماگنٹی گوپی ناتھ کے بھائی اور ان کے رشتہ داروں کے مکانات پر بھی چھاپے مارے۔ذرائع کے مطابق آئی ٹی کے عہدیداروں کی60 ٹیموں نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ حیدرآباد میں قبل ازیں بھی آئی ٹی کی ٹیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر تلاشی لی گئی تھی۔ ایک بار پھر آئی ٹی ٹیموں کی بڑے پیمانہ پر کارروائی موضوع بحث بن گئی ہے۔
Income Tax conducting searches at over 14 locations in #Hyderabad. Raids on several businessmen and politicians linked to ruling #BRS. #TelanganaElection2023 pic.twitter.com/ZinfucL75h
— Ashish (@KP_Aashish) October 5, 2023
انڈیا ٹوڈے کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس حکام تلنگانہ کی حکمران جماعت بھارت راشٹرا سمیتی کے ایم ایل اے مگنتی گوپی ناتھ سے متعلق متعدد مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔ جوبلی ہلز کے ایم ایل اے کے رشتہ دار تاجر پرساد، کوٹیشور راؤ، رگھویر اور وجرناتھ کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی تلاشی لی گئی ہے۔ دریں اثناء "سیاست” کی ویب سائٹ پر جاری خبر میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس فی الحال حیدرآباد میں 14 سے زیادہ مقامات پر تلاشی لے رہا ہے۔ حکام مبینہ طور پر ٹیکس چوری کی شکایات کو دیکھ رہے تھے۔ وہ مالیاتی لین دین کا ریکارڈ چیک کر رہے تھے۔ آئی ٹی حکام کے ذریعہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل ریکارڈز بھی چیک کئے گئے۔