پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ہم جنس شادیوں سے متعلق ’سرکار‘کے موقف کی جماعت اسلامی ہند نے حمایت کی

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مارچ 15, 2023
in خاص خبریں
0
ہم جنس شادیوں سے متعلق ’سرکار‘کے موقف کی جماعت اسلامی ہند نے حمایت کی
0
SHARES
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: ”ہم جنس پرستوں کی شادی کی جماعت اسلامی ہند سخت مخالفت کرتی ہے۔ شادی کاصحیح مطلب اور عالمی طور پر قبول شدہ معنی یہی ہے کہ مرد و عورت کے درمیان رشتہ ازدواج قائم ہو۔ اگر شادی کے اس مقدس مفہوم کو بدل کر مرد و عورت کے بجائے ہم جنس سے شادی کرنے کی اجازت دے دی جائے تو یہ ہمارے تہذیبی اقدار کے خلاف ہوگا اور ساتھ ہی شادی کے مفہوم میں یہ غیر انسانی بدلاؤ اور چھیڑ چھاڑ ملک کے بہت سے پرسنل لاز کو بھی متاثر کرے گی“۔
یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ” جماعت اسلامی ہند آئی پی سی کی دفعہ 377 کو جرم کے دائرے سے باہر کرنے(ڈی کریمنلائزیشن)کی بھی مخالفت کرتی ہے۔ یہ دفعہ بالغوں کو باہم رضامندی سے ہم جنس پرستی کی اجازت دیتی ہے۔ اس سلسلے میں سپریم کور ٹ آف انڈیا میں ہم جنس شادیوں کو قانونی تسلیم کرنے کی درخواستوں کے جواب میں حکومت ہند نے جو موقف اختیار کیا ہے، ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں۔ حکومت نے ہم جنس شادیوں کی مخالفت کی ہے۔ جماعت اسلامی ہند ہمیشہ سے تمام شہریوں کے بنیادی حقوق پر یقین رکھتی ہے اور آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کی زبردست حامی رہی ہے۔ تاہم تمام شہریوں کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ آزادی کے ساتھ کچھ اخلاقی ذمہ داریاں بھی آتی ہیں اور کوئی بھی مہذب معاشرہ آزادی یا شخصی آزادی کے نام پر جرائم کا ارتکاب کرنے، برائیوں کو پھیلانے اور انتشار کو ہوا دینے کو قبول نہیں کرسکتا“۔ پروفیسر سلیم نے مزید کہا کہ ”ہم جنس شادیوں کی اجازت دینا اور اسے فروغ دینا، معاشرے میں مضبوط اور معیاری خاندانی نظام کے لئے بہت بڑا خطرہ بن جائے گا۔ اس سے مردوں اور عورتوں کے حقوق پامال ہوں گے اور معاشرے میں اخلاقی تانے بانے کو نقصان پہنچے گا۔ جماعت اسلامی ہند اس ملک کے شہریوں، حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس ملک کو جنسی انارکی، کج روی اور انسانی اقدار سے انحراف سے بچانے کے لئے آگے بڑھیں“۔

Tags: ’سرکار‘جماعت اسلامیہم جنس شادی
ShareTweetSend
Previous Post

شعبہ اسلامک اسٹڈیزجامعہ ملیہ اسلامیہ کی سا لانہ ثقافتی تقریب

Next Post

حماد نگرامی امیرالدولہ اسلامیہ ڈگری کالج کے نگراں مقرر

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
حماد نگرامی امیرالدولہ اسلامیہ ڈگری کالج کے نگراں مقرر

حماد نگرامی امیرالدولہ اسلامیہ ڈگری کالج کے نگراں مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In