نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ، سینئر سیکنڈری اسکول(جے ایس ایس ایس) اس سال جوش و خروش کے ساتھ ون مہتسو منارہاہے۔مہوتسو کو فاریسٹ فیسٹول بھی کہا جاتاہے اور یہ سالانہ پروگرام ہوتاہے جس کا مقصد درختوں اور جنگلات کے تحفظ کی اہمیت کے متعلق بیداری و آگہی پیدا کرناہے۔یہ ہرسال جولائی کے مہینے میں منایا جاتاہے اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ اور شجر کاری کے فروغ کے لیے کئی سرگرمیاں منعقد کیا جاتی ہیں۔
جے ایس ایس ایس میں اس سال ون مہتسو تقریبات کا آغاز اسکول کے احاطے میں شجرکاری مہم اور ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام سے ہوا۔اسکول کے طلبا،اساتذہ اور اسٹاف نے اس ماحول دوست سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔پروگرام کا مقصد صرف ہریالی بڑھانانہیں تھا بلکہ ماحولیاتی توازن اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کی اہمیت کے تئیں طلبامیں بیدار ی پیدا کرنا بھی تھا۔اسکول کے سابق فارغین کی موجودگی سے پروگرام میں چار چاند لگ گئے۔انھیں اس پروگرام میں مدعو کیا گیا تھااس موقع پر انھوں اپنے تعلیمی دور کی بیش قیمت یادیں اور تجربات سے ساجھا کیے۔
قدیم طلبا کی حصولیابیوں کو دکھا کر اور ان کی زندگیوں پر مادرعلمی کا کیا اثر ہے اس سے موجودہ طلبا کو تحریک دینا بھی اس پروگرام کا ایک مقصد تھا۔سابق فارغین نے اس موقع پر جو تقریریں کیں وہ نہ صرف تحریک زا تھیں بلکہ اس دور میں جو اقدار ان کی زندگی کا حصے بنے ان کی اہمیت بھی اجاگر کررہی تھیں۔شجرکاری مہم کے بعد اسکول کے ہال میں ثقافتی پروگرام اور ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب بھی ہوئی۔جے ایس ایس ایس کے پرنسپل ڈاکٹر محمد ارشد خان نے ون مہتسو کی اہمیت پرزور دیا اور طلبا میں ماحولیاتی بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں اس کے رول کی اہمیت ووقعت کو بھی بتایا۔پرنسپل نے شجرکاری مہم میں سرگرم حصہ داری کے لیے طلبا اور اساتذہ کی کوششوں کی تعریف کی اور ساتھ ہی ماحولیاتی پائے داری کے تئیں اسکول کے عہد کو بھی اجاگر کیا۔
پروگرام میں انعامات کی تقسیم اور اسکول کا ترانہ بھی شامل تھا۔وہ طلبا جنھوں نے اسکول کی سرگرمیوں میں انعامات جیتے تھے،اولمپیاڈ اور دسویں جماعت کے ٹاپرز تھے انھیں تصدیق ناموں کے ساتھ ساتھ ٹرافیاں بھی دی گئیں۔قابل ذکر ہے کہ اس اسکول کے ٹاپرز کو الیکا فاؤنڈیشن اینڈ ہیلتھ سوسائٹی،دہلی کی جانب سے لیپ ٹاپ،اسمارٹ فون،نقد رقم کی سوغات دی گئی۔ ہمدرد یونیورسٹی،دہلی کی جانب سے انٹر اسکول نعت خوانی مقابلے میں اس اسکول کے دو طلبا نے دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی تھی۔
شجرکاری مہم،تحریکاتی تقاریر اور اسکول ترانہ کی مدد سے پروگرام نے ماحولیا ت کے تئیں طلبا میں ذمہ داری کا احساس پیدا کیا اور ہر ایک فرد کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ قدرت و فطرت کے تحفظ میں اپنا رول اداکرے۔اسکول کو توقع ہے کہ ون مہتسو کی روح مستقبل میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے طلبا اور برادری کو کو تحریک دیتی رہے گی۔ون مہتسو تقریب قومی ترانے کی نغمہ سرائی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔