نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا اہم ڈاکٹر ایم۔اے۔انصاری آڈیٹوریم جدید کاری سے لیس ہوچکاہے اور ایک مرتبہ پھر پروگراموں کے لیے تیار ہے۔یہ آڈیٹوریم انیس سو نوے میں قائم ہوا تھا اور گزشتہ چند مہینوں سے مرمت کے لیے بند تھا۔پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری) شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوششوں سے آڈیٹوریم کی جدید کاری ہوچکی ہے اور سینما ہالوں کی آرام دہ نئی کرسیوں، نئی قالینوں،نئے صوتی نظام اور نئے اسٹیج فرش کے ساتھ آراستہ ہوگئی ہے۔
پروفیسر نجمہ اختر(پدم شری) شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس موقع پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور آڈیٹوریم کے دوبارہ کھلنے پر جامعہ برادری کو مبارک باد دی۔انھوں نے کہاکہ اس آڈیٹوریم سے طلبا اور جامعہ کے اسٹاف کی متعدد خوب صورت یادیں جڑی ہوئی ہیں اور اس میں پروگرام منعقد نہیں ہورہے تھے۔’وہ اس جگہ کی کمی کو شدت سے محسوس کررہے تھے اب آڈیٹوریم میں آرام دہ کرسیوں اور بہترساؤنڈ اور لائٹ نظام سے وہ بہتر محسوس کریں گے۔