ٹوکیو:جاپانی امپیریل نیوزایجنسی نے جمعہ کی صبح شہزادی یوریکو کی 101 سال کی عمر میں دارالحکومت ٹوکیو کے ایک ہسپتال میں موت کا اعلان کیا۔شہزادی یوریکو 1923ء میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ جاپانی خاندان کی سب سے بوڑھی رکن تھیں۔ ان کا انتقال ٹوکیو کے سینٹ لیوک ہسپتال میں ہواجہاں انہیں گذشتہ مارچ میں محدود فالج کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔شہزادی یوریکو نے ٹوکیو کی گا کوشوئن ویمنز اکیڈمی سے گریجویشن کی اور شہنشاہ ہیروہیٹو کے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے شہزادہ میکاسا سے 18 سال کی عمر میں شادی کی۔ یہ شادی 75 سال تک جاری رہی اور ان کے پانچ بچے تھے جن میں سے تین پہلے ہی فوت ہو چکے ہیں۔شہزادہ میکاسا 2016 میں 100 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔اپنے آخری سالوں کے دوران شہزادی یوریکو نے ٹوکیو کے اکاساکا پیلس میں ایک ویران زندگی گزاری۔