اتوار, فروری 22, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جے این ایم سی کے ڈاکٹروں نے 10 سالہ لڑکے کی پیچیدہ سرجری کامیابی کے ساتھ کی

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 25, 2023
in خاص خبریں
0
جے این ایم سی کے ڈاکٹروں نے 10 سالہ لڑکے کی پیچیدہ سرجری کامیابی کے ساتھ کی
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کارڈیوتھوراسک سرجنوں کی ٹیم نے علی گڑھ کے ایک 10 سالہ لڑکے کنشک کے دل میں پیدائشی نقص کو دور کرنے کے لیے اس کی پیچیدہ سرجری کی۔ کامیاب سرجری کے بعد اسے مستحکم حالت میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
کارڈیوتھوراسک سرجری شعبہ کے چیئرمین پروفیسر محمد اعظم حسین ، ڈاکٹر شمائل ربانی اور ڈاکٹر غضنفر نے بتایا کہ کھانا کھلانے پر کنشک کا رنگ نیلا پڑ جاتا تھا اور اس کا وزن نہیں بڑھ رہا تھا، جس کے باعث اس کے والدین نے متعدد جگہوں پر اسے دکھایا مگر کوئی راحت نہیں ملی۔
بعد میں ڈسٹرکٹ ارلی انٹروینشن سینٹر ، جے این ایم سی کے توسط سے انھوں نے انٹر ڈپارٹمنٹل پیڈیاٹرک کارڈیئک سنٹر (آئی پی سی سی)، اے ایم یو کے پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شاد عبقری اور ڈاکٹر معاذ قدوائی کو دکھایا، جنہوں نے اپنی تشخیص میں پایا کہ کنشک کے دل میں پیدائش سے ہی خرابی ہے۔ صرف تین چیمبر ٹھیک ہیں اور دل میں سوراخ ہے ۔چوتھے چیمبر کی نشو و نما نہیں ہوئی ہے۔ کارڈیئک ریڈیولوجی کے ایکسپرٹ ڈاکٹر مہتاب احمد نے اس کا کارڈیئک سی ٹی کیا جس سے پیچیدگی اور واضح ہوگئی۔ پروفیسر اعظم حسین نے بتایا کہ راشٹریہ بال سواستھ کاریہ کرم (آر بی ایس کے) کے تحت یہ سرجری دو مرحلوں میں کی گئی، پہلی سرجری 2021 میں اور دوسری جولائی 2023 میں۔ڈاکٹر غضنفر نے بتایا کہ پچھلے کچھ برسوں میں آر بی ایس کے کے تحت جے این ایم سی میں 500 سے زائد مفت کارڈیئک سرجری کی جاچکی ہے۔
ڈاکٹر شاد عبقری، نوڈل آفیسر، آئی پی سی سی نے کہا کہ جے این ایم سی میں بچوں کی ایک طویل انتظار ی فہرست ہے جنہیں کارڈیئک مداخلت کی ضرورت ہے ۔پروفیسر وینا مہیشوری، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن اور پروفیسر حارث منظور، پرنسپل و سی ایم ایس، جے این ایم سی ایچ نے مذکورہ سرجری میں شامل ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ ہے کہ جے این ایم سی کے ڈاکٹر تکنیکی طور پر مشکل اور مہنگی سرجری مفت میں کر رہے ہیں۔

Tags: پیچیدہ سرجریجے این ایم سیعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے حج2023کی اختتامی تقریب کا انعقادکیا

Next Post

نجیب جنگ کی قیادت میں آئے وفد کی مہتمم دارالعلوم ودیگر سے ملاقات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نجیب جنگ کی قیادت میں آئے وفد کی مہتمم دارالعلوم ودیگر سے ملاقات

نجیب جنگ کی قیادت میں آئے وفد کی مہتمم دارالعلوم ودیگر سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In