اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

نجیب جنگ کی قیادت میں آئے وفد کی مہتمم دارالعلوم ودیگر سے ملاقات

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 25, 2023
in خاص خبریں
0
نجیب جنگ کی قیادت میں آئے وفد کی مہتمم دارالعلوم ودیگر سے ملاقات
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند(دانیال خان)دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر نجیب جنگ کی قیادت میں آج افسران و دانشوران کے ایک وفد نے عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں پہنچ کر ادارہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور دارالعلوم دیوبند کی تاریخ اور خدمات کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ پیر کی دوپہر دارالعلوم دیوبند پہنچے ریٹائرڈ انڈین سول سروس کے سابق افسر نجیب جنگ،آیوشمان بھارت کے سابق سی ای او اندو بھوشن اور پروفیسر رجت ناگ کادارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی، جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر و صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی نے ادارہ کے مہمانہ خانہ میں والہانہ استقبال کیا۔ اس دوران مہمانوں نے دارالعلوم دیوبند کی تاریخ اور یہاں کی زریں خدمات کے سلسلہ میں گفتگو کی۔ مولانا سید ارشد مدنی نے تمام مہمانوں کو دارالعلوم دیوبند کی ڈیڑھ سو سالہ قدیم تاریخ اور ادارہ کے قیام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ ملک کی آزادی اور اس کی تعمیر و ترقی میں دارالعلوم دیوبند کا بنیادی کا کردار ہے، دارالعلوم دیوبند ہی وہ واحدادارہ ہے جہاں سے ملک کی مکمل آزادی کا علم بلند کیاگیا تھا،ملک کی آزادی کی تاریخ دارالعلوم دیوبند کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دارالعلوم دیوبند آج بھی اپنے اصول ہشت گانہ پر قائم و دائم ہے اور وہ اپنے نظام کوبغیر کسی سرکاری مدد کے چلاتاہے۔ اس دوران مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایاکہ دارالعلوم دیوبند میں تقریباً پانچ ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، جنہیں مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ طعام، رہائش، وظیفہ، میڈیکل و دیگر سہولیات فراہم کرائی جاتی ہے، انہوں نے بتایاکہ دارالعلوم دیوبند میں طلبہ کو بنیادی طورپر دینی تعلیم دی جاتی ہے،لیکن اس کے ساتھ انہیں جدید علوم سے بھی ہم آہنگ کرانے کا یہاں مکمل نظام قائم ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ ڈیڑھ صدی سے یہ ادارہ خالص عوامی چندہ سے چل رہاہے، جس کا مکمل خرچ کا واحد ذریعہ مسلمانوں کے ذریعہ دیا جانے والا چندہ ہے۔نجیب جنگ و دیگر مہمانوں نے دارالعلوم دیوبند کی تاریخ جان کر نہایت خوشی کااظہار کیا اور کہاکہ انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے خدمات کے بارے میں بہت کچھ پڑھ رکھا ہے مگر خواہش کے باوجود کبھی اس عظیم ادارہ میں حاضری کا موقع نہیں مل سکا تھا، آج یہاں آکر بہت خوشی ہوئی، بالخصوص ادارہ کا نظام دیکھ کر اور اکابرین و ذمہ داران دارالعلوم دیوبند سے ملاقات کرکے دلی و روحانی شادمانی میسر ہوئی ہے۔
پروفیسر نجیب جنگ نے کہاکہ آج یہاں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ دارالعلوم دیوبند دیکھنے اور علماء سے ملاقات کی غرض سے آئے ہیں،بعد ازیں مہمانوں نے کتب خانہ میں موجود نادر و نایاب کتابیں دیکھ کر اسے عظیم اور نہایت قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ اس دوران مہمانوں نے دارالعلوم دیوبند کے تئیں اپنی خواہشات اور دلی جذبات تحریر کئے۔ اس موقع پر نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی،نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی،مفتی محمد اللہ قاسمی، مفتی ریحان قاسمی اور ناظم مہمان خانہ مولانا مقیم الدین وغیرہ موجودرہے

Tags: دارالعلومملاقاتمہتممنجیب جنگ
ShareTweetSend
Previous Post

جے این ایم سی کے ڈاکٹروں نے 10 سالہ لڑکے کی پیچیدہ سرجری کامیابی کے ساتھ کی

Next Post

دہلی اور قرب و جوار میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی اور قرب و جوار میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

دہلی اور قرب و جوار میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In