منگل, نومبر 4, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

جامعہ ملیہ اسلامیہ اور”کیلی یونیوسٹی”کا مشترکہ میڈیا ایڈوکیسی کمپین

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 20, 2022
in آئینہ شہر
0
جامعہ ملیہ اسلامیہ اور”کیلی یونیوسٹی”کا مشترکہ میڈیا ایڈوکیسی کمپین
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):ایم۔ڈے ڈولپمنٹ کمیو نی کیشن (بیچ دوہزار بیس۔بائیس) اے جے کی ماس کمیونی کیشن رسر چ سینٹر(اے جے کے ایم سی آرسی)جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ’دی وایو ساگا‘ عنوان سے منعقدہ ’میڈیا ایڈوکیسی مہم مورخہ اٹھارہ اکتوبر دوہزار بائیس کو ایم ایف حسین آرٹ گیلری میں اختتام پذیر ہوئی۔’ٹکلنگ ایئیر پولیوشن ان دی ورلڈ موسٹ پولیوٹید سیٹی‘کی ایڈوکیسی مہم اے جے کے۔ایم سی آرسی جامعہ ملیہ اسلامیہ اور برطانیہ کی کیلی یونیورسٹی کا ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے۔’پروجیکٹ جس کا نام ’اسٹوری ٹیلنگ فار انوائرومنٹل چینج:ایئر پولیوشن ان دی ورلڈ موسٹ پولیوٹیڈ سیٹی‘کو برطانوی اکیڈمی کی سوشل سائنس ہیومنی ٹیز ٹیکللنگ گلوبل چیلنجیز پروگرام کو برطانوی حکومت کے گلوبل چیلنج رسرچ فنڈ مل رہا ہے۔
مہم کا مقصد فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے الگ الگ ساجھیداروں کو جوڑکر بیداری کو عام کرنے کے لیے ایڈوکیسی تیار کرنا اور اس پر عمل آوری کرنا۔ڈاکٹر پرگتی پال سینئر اسسٹنٹ پروفیسر،اے جے کے۔ایم سی آرسی کے مطابق اس مہم کا خاص مقصد فضائی آلودگی سے متعلق لوگوں کو بیدار کرناہے تاکہ وہ اپنی سرگرمیوں میں تبدیلی لائیں اور آلودگی کو روکنے کے سلسلے میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں اس کے طریقے وضع کیے جائیں۔
وایو ساگا ایک منفرد میڈیا ایڈوکیسی مہم ہے جس میں گراس روٹ کامکس،فوٹو بوتھ،سوشل میڈیااورتصاویر کی مدد سے میڈیا کی شراکت سے استفادہ کیا جارہاہے تاکہ دہلی کے اردگرد فضائی آلودگی سے متعلق بیداری پیدا کی جاسکے۔
مہمان اعزازی ڈاکٹر سراج الدین احمد صدر شعبہ سول انجینرئنگ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر سبینہ قدوائی نے پروجیکٹ ٹیم کی طرف سے سامعین کو خطاب کیا۔چنتن،لنگ کیئرفاؤنڈیشن اور ڈولپمنٹ کمیونی کیشن اینڈ ایکس ٹینشن،لیڈی ارون کالج دہلی یونیورسٹی سے اہم اداروں اور شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی۔
مہم کے پہلے دن سے اکیس طلبا کی محنت سے تیار کردہ پینٹنگ کو ناظرین کے دیکھنے کے لیے رکھا گیا۔پروگرام میں گراس روٹ کامکس سیریز ’وایو ناما‘ کی نمائش بھی کی گئی جس کو تصویروں سے ایم اے ڈولپمنٹ کمیونی کیشن اور سینئر سیکنڈری اسکول کے طلبا سے سجایا اور سنوار اتھا۔ ریڈیو اور ویڈیو پی ایس اے جسے طلبا نے پروڈیوس کیا تھا اسے نشر کرنے کے ساتھ فوٹوگرافی مقابلے کی تصویریں ’حال دلی‘ کی بھی نمائش رکھی گئی تھی۔کمیونی ٹی گیم،وایو ہوپ اور فوٹو بوتھ”تصویریں بولتی ہیں‘ جیسی سرگرمیاں ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
’اسٹوری ٹیلنگ فار انوائرومنٹل چینچ‘ پروجیکٹ ٹیم کی طرف سے ڈاکٹر سبینہ قدوائی نے کہاکہ ’وایو ساگا ایک انتہائی اختراعی اور معلوماتی مہم ہے۔یہ نئی نسل کو اپیل کرنے والی زبان کے ذریعے فضائی آلودگی جیسے مسئلے کو بیان کرتی ہے۔اور یہ مہم یہ بھی بتاتی ہے کہ کسی بھی مہم کی وکالت کے لیے میڈیا کی طاقت کتنی بڑی ہے۔
پروگرام میں تقریبا ً آٹھ سو لوگوں نے شرکت کی جس سے پروگرام بہت کامیاب ہوگیا۔طلبانے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے منصوبہ بندی کے ساتھ اس کی عمل آوری میں سخت محنت کی ہے اور مختلف سرگرمیوں کے انعقاد سے اپنی جمالیاتی ہنرمندی کا بھی ثبوت فراہم کیاہے۔اس طرح کو پروگرام منعقد کرنا واقعی بڑا کام ہے۔ایم ایف حسین آرٹ گیلری جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹاف اور انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ۔دھرمیندر ارورا،ویزیٹنگ فیکلٹی اے جے کے ماس کمیونی کیشن رسرچ سینٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یہ بات کہی۔
شام میں اختتامی جلسہ منعقد ہوا جس کے بعد مہم کی شو ریل چلائی گئی۔پروفیسر محمد قاسم،اعزازی ڈائریکٹر اے جے کے۔ایم سی آر سی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سامعین سے خطاب کیا جس کے بعد شرکا اور منتظمین کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔فضائی آلودگی آج کا ایک اہم مسئلہ ہے اور خاص طور پر دہلی کے لوگوں کے لیے یہ بہت بڑا ہے۔مجھے محسوس ہوتاہے کہ ایم اے ڈولپمنٹ کمیونی کیشن کے طلبا نے یہ پروگرام منعقد کرکے مثالی کارنامہ انجام انجام دیا ہے۔سماج پر ا س کا اثر پڑے گا۔اس موقع پر پروفیسر قاسم نے ان خیالات کا اظہا رکیا۔
پروگرا م انتہائی جوش وخروش کے ساتھ شروع ہواتھا اس کا اختتام بھی کافی پرجوش تھا۔ اس مہم میں میڈیا کے ذرائع سے استفاد ہ کرتے ہوئے جو پیغام دیا گیا ہے اس سے نئی پہل ہوئی ہے اور فضائی آلودگی کے انسداد کے لیے نئے انداز سے غور و فکر کرنے اور لوگوں میں فعال شرکت کے لیے بیداری پید اکرنے اور ان میں انفرادی و اجتماعی سطحوں پرتیار کرنے کے طریقے سامنے آئے ہیں۔

Tags: جامعہ ملیہ سلامیہکیلی یونیورسٹیمشترکہ میڈیا ایڈوکیسی
ShareTweetSend
Previous Post

برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریومین نے استعفی دیا

Next Post

مودی نے کیواڑیہ میں "مشن لائف” کا آغاز کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی نے کیواڑیہ میں "مشن لائف” کا آغاز کیا

مودی نے کیواڑیہ میں "مشن لائف" کا آغاز کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In