اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

سپریم کورٹ اور ہندوستانی آئین کے ارتقاء پر جسٹس کرشن مراری کا اے ایم یو میں خطاب

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 13, 2023
in بزم شمال
0
سپریم کورٹ اور ہندوستانی آئین کے ارتقاء پر جسٹس کرشن مراری کا اے ایم یو میں خطاب
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ: آزادی کا امرت مہوتسو اور جی 20 پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاء میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج جسٹس کرشن مراری نے ’سپریم کورٹ اور ہندوستانی آئین کا ارتقا‘ موضوع پر ایک خصوصی لیکچر دیا۔ بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں جسٹس مراری نے سرسید احمد خاں اور جسٹس سید محمود کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ’تعلیم کا پیغامبر‘ اور اے ایم یو میں قانون کی تعلیم کا علمبردار قرار دیا۔ انہوں نے رفیع احمد قدوائی، بیرسٹر چودھری حیدر حسین، قاضی سید کریم الدین اور حسرت موہانی سمیت دستور ساز اسمبلی کے مختلف ارکان کی خدمات کا بھی ذکر کیا اور قوم کی تعمیر میں سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین اور سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری سمیت اے ایم یو کے متعدد سابق طلباء کے تعاون کا اعتراف کیا۔ جسٹس مراری نے سپریم کورٹ آف انڈیا اور اس کی ماقبل کی عدالتوں بشمول فیڈرل کورٹ اور پریوی کونسل کے تاریخی ارتقاء پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستانی آئین کے مقاصد اور سپریم کورٹ کے تشریحی اختیارات پر خاص طور پر آرٹیکل 21 کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اے کے گوپالن بنام ریاست مدراس، مینکا گاندھی بنام یونین آف انڈیا، گولکناتھ بنام ریاست پنجاب ، اور کیشوانند بھارتی جیسے تاریخی مقدمات و فیصلوں کا ذکر کیا، جس نے بیسک اسٹرکچر کے اصول کو متعارف کرایا۔ انہوں نے بار کے ممبران، خاص طور سے ہندوستان کے پہلے اٹارنی جنرل ایم سی سیتلواڈ کی خدمات کو بھی سراہا۔ کیشوانند بھارتی کیس میں جسٹس حمید اللہ بیگ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین ہند کی تمہید اور حصہ سوم و چہارم کے التزامات سے یہ واضح ہے کہ یہ اصول اس بات پر زور دیتا ہے کہ ہمارے آئین میں ملک کے عوام کی بہتری کے قانون کو فوقیت حاصل ہے ، جس کی ابتدا اس تمہید سے ہوتی ہے جو آئین کے چار اہداف میں سے ’انصاف، سماجی، معاشی اور سیاسی‘ کو اولیت دیتا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مادر وطن کے حقیقی سپوتوں سے تحریک لیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بار کو اپنے مشعل بردار کے طور پر نوجوان اور باصلاحیت ذہنوں کی ضرورت ہے۔ قانون کے میدان میں وقت کی پابندی اور ایمانداری کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کے میدان میں ابتدائی ایام ہنگامہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں لیکن اگر کوئی اسے اچھی طرح برتنے کا سلیقہ اور طریقہ سیکھ لے تو آنے والا مستقبل روشن ہوگا اور اس کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ انہوں نے طلباء کو پڑھنے کی عادت ڈالنے کا مشورہ دیا۔
قبل ازیں مہمان خصوصی کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر محمد ظفر محفوظ نعمانی، ڈین، فیکلٹی آف لاء نے فیکلٹی کے تاریخی ارتقاء پر روشنی ڈالی اور یہاں سے نکلنے والے سرکردہ افراد کا ذکر کیا جن میں جسٹس سید محمود، جسٹس سر شاہ سلیمان، جسٹس مرتضیٰ فضل علی، جسٹس بحر الاسلام اور جسٹس آر پی سیٹھی شامل ہیں۔ انہوں نے دو حالیہ فیصلوں کا بھی ذکر کیا جن میں جسٹس کرشن مراری بنچ کا حصہ تھے۔ اس میں ایک فیصلہ ہمارے ملک کے وفاقی ڈھانچہ اور دوہری سیاست سے متعلق ہے جس کے مرکز میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات کا معاملہ تھا، اور دوسرافیصلہ مہاراشٹر حکومت کے فلور ٹیسٹ سے متعلق ہے۔
پروفیسر نعمانی نے کہا کہ مہاراشٹر کا فیصلہ، کیشوانند بھارتی بنام ریاست کیرالہ، ہر گووند پنت بنام رگھوکل تلک اور ایس آر بومائی بنام یونین آف انڈیا کے بعد تاریخی فیصلوں میں سے ایک ہے جس نے مستقبل کے لئے ہندوستانی سیاست کے لئے ایک راہ طے کردی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس آدتیہ ناتھ متل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستانی آئین کی سب سے پرکشش دفعہ آرٹیکل 21 ہے جس کی تشریح اے کے گوپالن بنام مینیکا گاندھی کیس میں کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے حق کو قانون کے طے کردہ طریقہ کار کے ذریعے محدود کرنا ہوگا۔شعبہ قانون کے چیئرمین پروفیسر محمد اشرف نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔تانیا پانڈے اور مہ لقا ابرار نے پروگرام کی نظامت کی۔پروگرام کے بعد جسٹس مراری نے یونیورسٹی کی تاریخی عمارتوں کا دورہ کیا اوریونیورسٹی جامع مسجد کے احاطے میں بانی درسگاہ سر سید احمد خاں کی مزار پر حاضری دے کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Tags: اے ایم یوجسٹس کرشن مراریسپریم کورٹہندوستانی آئین
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تین خاتون اسٹاف کی تعیناتی

Next Post

شعبہ اردوعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعری نشست کا اہتمام

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
شعبہ اردوعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعری نشست کا اہتمام

شعبہ اردوعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعری نشست کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In