نئی دلی(ایم این این) شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج ہبلی سے دہلی کے لیے براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔ یہفلائیٹ ہفتے کے ساتوں دن چلے گی۔انڈیگو کی فلائٹ 6E 5624 دہلی سے 1000 بجے روانہ ہوگی اور 1245 بجے ہبلی پہنچیں۔ اور پرواز 6E 5625 ہبلی سے 1315 بجے روانہ ہوگی۔ اور 1545 بجے دہلی پہنچیں گے۔اپنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ نے کہا کہ ہبلی ہوائی اڈہ شمالی کرناٹک اور جنوبی مہاراشٹر کے باشندوں کے لیے ایک گیٹ وے کا کام کرتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے اپنے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھرپور توجہ دی ہے۔ نئی ٹرمینل عمارت تیار کی گئی ہے، آئی ایل ایس سسٹم نصب کیا گیا ہے، رن وے کو مزید بڑھایا جا رہا ہے اور ہبلی کا ایف ٹی او اگلے سال سے کام شروع کر دیا جائے گا۔
وزیر نے قابل تجدید توانائی کے استعمال کے سلسلے میں ہبلی ہوائی اڈے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔افتتاحی تقریب میں پارلیمانی امور اور کانوں اور کوئلہ کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد وینکٹیش جوشی، حکومت ہند، جناب رمیش بیدھوری، ایم پی لوک سبھا، شری اروند چندرکانت بیلڈ، ایم ایل اے ہبلی-دھارواڑ-مغربی، جناب جگدیش شیٹر، ایم ایل اے نے بھی شرکت کی۔