منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جمعیۃعلماء کی لیگل ٹیم کی میوات میں گرفتار بے قصوروں کے اہل خانہ سے ملاقات

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 4, 2023
in خاص خبریں
0
جمعیۃعلماء کی لیگل ٹیم کی میوات میں گرفتار بے قصوروں کے اہل خانہ سے ملاقات
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مقدمات سے متعلق تفصیلات طلبی اور ہرممکن قانونی امدادفراہم کرنے کی یقین دہانی

نئی دہلی (یو این آئی) دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار مسلم نوجوانوں کو قانونی امداد فراہم کرنے میں سرگرم جمعیۃ علماء ہند نے اپنے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر نوح فسادات میں گرفتار مسلم نوجوانوں کے مقدمات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے لیگل ٹیم کی تشکیل کردی ہے تشکیل کے بعد لائحہ عمل تیار کرنے کے لیئے گذشتہ روز جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی نے نوح میں محروسین کے اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ جیل کا بھی دورہ بھی کیا جہاں مسلم نوجوانو ں کو قید کرکے رکھا گیا ہے۔ جمعیۃعلماء ہند لیگل ٹیم کے مشیر ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی معیت میں ایک وفد نوح پہنچا، لیگل ٹیم نے مولانا محمد خالد قاسمی کے مکان پر نوح فسادمتاثرین سے ملاقات کی اور مقدمات کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
جمعیۃ کی اطلاع کے مطابق میٹنگ میں یہ طے پایا کہ جو فساد متاثرین جمعیۃعلماء ہندسے قانونی امدا دلینا چاہتے ہیں وہ مولانا شوکت سے ملاقات کرکے صدرجمعیۃعلماء ہند کے نام ایک درخواست دیں گے جس پر جمعیۃعلماء ہند لیگل ٹیم کے صدر(صدرجمعیۃعلماء ہند) کی منظوری سے فوری کارروائی شروع کردے گی۔ اس ضمن میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ نوح فسادات معاملے میں پولس نے پچاس سے زائد مقدمات قائم کررکھے ہیں اور ان مقدمات میں قریب دو سو ملزمین کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے جبکہ پانچ سو سے زائد ملزمین کو مفرور قراردیا گیا ہے اور پولس ملزمین کی تلاش میں ہے اور ان کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ پولس نے تین طرح کے مقدمات بنائے ہیں، قتل، اقدام قتل اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے کے الزامات کے تحت ملزمین کو گرفتار کیا ہے، چند ملزمین پر ہتھیا ر رکھنے کے قانون کی دفعہ 25/ کے تحت بھی مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محروسین کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے اور مقدمہ کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد یہ سمجھ میں آیا کہ پولس نے درجنو ں ایسے لڑکوں پر مقدمہ قائم کرکے جیل میں ٹھوس دیا ہے جو حادثہ والے دن نوح میں تھے ہی نہیں۔مقامی پولس نے گرفتاری میں زیادتی اور جانبداری سے کام لیا ہے۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے مزید بتایا کہ مولانا محمد راشدقاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء راجستھان، مولانا محمد خالدقاسمی سابق صدرجمعیۃعلماء متحدہ پنجاب، ایڈوکیٹ مجاہداحمد کے مشورہ سے نوح سیشن کورٹ کے مشہور ایڈوکیٹ شوکت علی کو جمعیۃعلماء ہند قانونی امدادکمیٹی کی طرف سے کیس کی پیروی کیلئے متعین کرلیا گیا ہے اور ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقدمہ کی نوعیت کے مطابق ملزمین کی ضمانت پر رہائی کے لیئے کوشش کریں۔ان مقدمات میں چارج شیٹ داخل ہوجانے کے بعد ٹرائل کے متعلق ازسرنومشورہ کرکے آگئے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔لیگل ٹیم کے ایڈوائزر ایڈوکیٹ شاہد ندیم کو اس لیگل ٹیم کا سربراہ مقررکیا گیاہے۔جمعیۃعلماء ہند کی لیگل ٹیم نے میٹنگ کے دوران آنے والے محروسین کے گھروالوں سے مل کر ان کو ڈھارس بندھائی اورجمعیۃعلماء ہند کی طرف سے مکمل قانونی امدادمہیاکرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Tags: جمعیۃعلماءقانونی امدادلیگل ٹیممیوات
ShareTweetSend
Previous Post

سید ہاشم گیلانی کی آستانہ عالیہ دستگیر صاحب خانیار میں حاضری

Next Post

نتیش کمارنے جنتادربارمیں سنی 51 لوگوں کی فریاد

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
نتیش کمارنے جنتادربارمیں سنی 51 لوگوں کی فریاد

نتیش کمارنے جنتادربارمیں سنی 51 لوگوں کی فریاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In