جمعرات, اکتوبر 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

مدارس سرکاری سروے میں بلا خوف تعاون کریں:دارالعلوم دیوبند

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 18, 2022
in بزم شمال, دیار وطن
0
مدارس سرکاری سروے میں بلا خوف تعاون کریں:دارالعلوم دیوبند
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سہارنپور(یواین آئی): اترپردیش حکومت کے ذریعہ ریاست میں غیر منظور شدہ دینی مدارس کے سروے کے حکم کے بعد سے پیدا بے چینیوں کے درمیان ملک کے معروف دینی ادارے دارالعلوم دیوبند کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے نمائندہ اجلاس مدارس اسلامیہ اترپردیش میں دارالعلوم نے تمام ہی غیر منظور شدہ دینی مدارس سے سرکاری سروے میں بلا خوف وتردد اس کو ایک ضابطہ کی کارروائی سمجھتے ہوئے تعاون کا طرزعمل اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
دارالعلوم دیوبند کے زیر اہتمام مداراس کا نمائندہ اجلاس بمقام جام رشید دارلعلوم دیوبند میں منعقد ہوا جس میں زائد از 300 مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد نمائندہ اجلاس مداراس اسلامیہ اترپردیش کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی اور دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ان سے مدارس کے تئیں مثبت رویہ اپنانے کی اپیل کی اور کہا کہ ملک کے لئے مدارس کی قربانیوں کو کبھی بھی کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مدارس کے اس پہلو کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہے۔
نمائندہ مدارس اسلامیہ اترپردیش کے اعلامیہ میں مدارس کے سرکاری سروے میں مکمل تعاون کرنے کا موقف اختیار کرتے ہوئے مدارس اسلامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ سروے ٹیم کو صحیح اور واقعی معلوما ت فراہم کریں، مالیات کا نظام چست و درست رکھیں اورحسب ضرورت اسے آڈٹ کرائیں، مدرسہ کی ملکیت کے دستاویزات کو درست اور مدرسہ میں طلبہ کے لئے صحت مند ماحول کو قائم کرنے کے ساتھ مدرسہ کو چلانے والی سوسائٹی یا ٹرسٹ کا رجسٹریشن قانونی تقاضوں کے مطابق کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اعلامیہ میں تمام مداراس سے اپیل کی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے ہونے والے حالیہ سروے کے عمل سے کسی خوف یا ذہنی انتشار کا شکار نہ ہوں، نہ کسی جذباتیت کا مظاہرہ کریں بلکہ اس کو ایک ضابطہ کی کارروائی سمجھتے ہوئے تعاون کا طرزعمل اختیار کریں۔
اعلامیہ میں مداراس کے تئیں میڈیا کے رخ پر موقف اختیار کرتے ہوئے میڈیا کے ذمہ داران اور نمائندوں سے خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ میڈیا کے ذمہ داران مدارس کے تئیں مثبت رویہ اپنائیں اور مدارس کے وطن دوست، پرامن کردار کو نمایاں کریں اسی میں ملک اور یہاں بسنے والے تمام اقوام کی بھلائی ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان مداراس کے کردار کا ایک حسین پہلو یہ بھی ہے کہ ان کی کوئی سرگرمی خفیہ نہیں ہے مدرسوں کے اندر کسی کے آنے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے خفیہ محکمے اور تفتیشی ادارے بھی پوری طرح سے مطمئن رہتے ہیں۔
اعلامیہ میں مدارس کے قیام کے مقاصد اور ان کے غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا گیا ہے مدارس جن کا آغاز ملک پر انگریزوں کے تسلط کے بعد دارالعلوم دیوبند کے قیام کے بعد سے ہوا تھا ان کا مقصد مسلمانوں کے دینی ورثہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ وطن عزیر سے غیر ملکی تسلط کو ختم کرنا بھی تھا۔ اور انہوں نے ان دونوں مقاصد کو اعلی میعار پر پورا کیا۔
مدارس کے روشن باب کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے ہندوستان کے طول و عرض میں چلنے والے دینی مدارس اپنی تعلیمی و تربیتی اور ملکی و سماجی خدمات کی ایک روشن تاریخ رکھتے ہیں۔ مداراس نے جہاں ایک طرف ملک کو نہات ذمہ دار مزاج کے حامل شہری عطا کئے تو دوسری طرف ملک کی آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دی اور علماء کی قیادت میں مسلمانوں کو تحریک آزادی میں برادران وطن کے دوش بدوش بلکہ ان سے آگے برھ کر قربانیاں دینے کے لئے تیار کیا جس کی گواہی اس ملک کا چپہ چپہ دیتا ہے۔
اعلامیہ میں ملت اسلامیہ کے تمام طبقات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملت کے لئے ریڑھ کی ہڈھی کی حیثیت رکھنے والے ان مدارس کی قدرو قیمت کو محسوس کریں اور ایسے کسی بھی قول و فعل سے اجتناب کریں جس سے مدارس کی حیثیت مجروح ہو یا ان کے بارے میں کوئی منفی تاثر پیدا ہو، بلکہ ہماری کوشش ہونے چاہئے کہ ایسے اقدام کریں جن سے مدارس کو تقویت و استحکام حاصل ہو اور ملک میں بھائی چارہ اور پیارو محبت پیدا ہو۔

Tags: دارالعلوم دیوبنددیوبندسروےمدارس
ShareTweetSend
Previous Post

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

Next Post

مدارس کو نہ تو بند کیا جائے گا اور نہ ہی ان پر بلڈوز چلایا جائے گا: دانش آزاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مدارس کو نہ تو بند کیا جائے گا اور نہ ہی ان پر بلڈوز چلایا جائے گا: دانش آزاد

مدارس کو نہ تو بند کیا جائے گا اور نہ ہی ان پر بلڈوز چلایا جائے گا: دانش آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In