پیر, مارچ 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بھارت جوڑویاترا کے استقبال کیلئے مہاراشٹر تیار

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 25, 2022
in خاص خبریں
0
راہل نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

این سی پی لیڈر شرد پواراورریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی شرکت کا ہے پروگرام

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اتحاد اور بھائی چارہ کا پیغام دیتی ہوئی جوش و خروش کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اب تک جن بھی ریاست سے یہ یاترا گزری ہے، وہاں کے سیاسی و سماجی لیڈران کی شرکت دیکھنے کو ملی ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ یاترا جب مہاراشٹر میں پہنچے گی تو این سی پی اور شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے سرکردہ لیڈران اس میں شرکت کریں گے۔ اس کے ذریعہ ’ایم وی اے‘ کی مضبوطی کا پیغام بھی دیا جائے گا اور تخریب پسند قوتوں کے خلاف آواز بھی بلند کی جائے گی۔
اس تعلق سے ’انڈین ایکسپریس‘ ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں جب بھارت جوڑو یاترا پہنچے گی تو این سی پی سربراہ شرد پوار اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے بھی اس میں شامل ہوں گے۔ شرد پوار کے حوالے سے رپورٹ میں لکھا گیا ہے ’’ہم مانتے ہیں کہ بھارت جوڑو یاترا کانگریس کے ذریعہ شروع کیا گیا ایک پروگرام ہے۔ یہ سماج میں سماجی بھائی چارہ بحال کرنے کے لیے پیش قدمی ہے۔ یہ ایک بہترین قدم ہے۔ اس لیے بھلے ہی ہم ایک الگ پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ہم میں سے کچھ لوگ جہاں بھی ممکن ہو اس میں شامل ہوں گے۔‘‘
ادھو کی قیادت والی شیوسینا کے ایک سینئر لیڈر کا بیان بھی ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ میں شائع کیا گیا ہے۔ نام شائع نہ کرنے کی شرط پر سینئر لیڈر نے کہا کہ ’’شیوسینا کے اندر تقسیم کے بعد ہم نے ایک بڑی شکست دیکھی ہے۔ ہمارے 55 اراکین اسمبلی میں سے 40 ایکناتھ شندے خیمہ میں چلے گئے۔ لوک سبھا میں 18 اراکین پارلیمنٹ میں سے 12 شندے خیمہ میں شامل ہوئے۔ اس لیے اپنی زمین کو ایک بار پھر مضبوط کرنا چیلنج ہے۔‘‘ دراصل شیوسینا (ادھو گروپ) اور این سی پی دونوں ہی چاہتی ہے کہ ’ایم وی اے‘ اتحاد میں کسی طرح کا شگاف پیدا نہ ہو اور بی جے پی کے خلاف آئندہ لوک سبھا انتخاب کانگریس کے ساتھ مل کر ہی لڑا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کو تمل ناڈو واقع کنیاکماری سے شروع ہوئی تھی اور یہ 150 دنوں میں 3570 کلومیٹر کی دوری طے کر کے جموں و کشمیر پہنچے گی۔ یہ یاترا 7 نومبر کو ناندیڑ ضلع سے مہاراشٹر میں داخل ہوگی اور اگلے 15 دنوں میں ہنگولی، واشم اور بلڈھانہ اضلاع سے ہوتے ہوئے 382 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی۔ اس دوران دو ریلیاں کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ ایک ناندیڑ میں اور دوسری شیگاؤں، بلڈھانہ میں۔
مہاراشٹر پہنچنے پر بھارت جوڑو یاترا میں جن شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے ان میں بارامتی رکن پارلیمنٹ اور شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے اور ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کا نام بھی شامل ہے۔ کانگریس کے ایم وی اے ساتھیوں نے سینئر کانگریس لیڈروں بالاصاحب تھوراٹ اور اشوک چوہان سے ملاقات کے بعد یاترا میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں نے ٹھاکرے کو ایک اپیل بھی جاری کی تھی۔ مہاراشٹر کانگریس کے لیڈروں نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے راہل گاندھی سے ملاقات کریں گے، لیکن یہ یقین کے ساتھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ دونوں بھارت جوڑو یاترا میں ساتھ چلیں گے یا نہیں۔

Tags: ’بھارت جوڑو یاترا‘ادھو ٹھاکرے گروپراہل گاندھی
ShareTweetSend
Previous Post

برطانیہ میں 10 وزراء نے دیا استعفی

Next Post

کپواڑہ میں دراندازی کی ناکام کوشش، تصادم میں ایک جنگجو ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کپواڑہ میں دراندازی کی  ناکام کوشش، تصادم میں ایک جنگجو ہلاک

کپواڑہ میں دراندازی کی ناکام کوشش، تصادم میں ایک جنگجو ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In