ششی تھرور کو 1072 ووٹ ملے جبکہ فاتح امیدوارکو7897 ووٹ ملے،416 ووٹوں کو غلط قرار دیا گیا
ئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): مسٹر ملیکارجن کھرگے کو کانگریس کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے براہ راست مقابلے انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترواننتا پورم، کیرالہ سے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کو بڑے فرق سے شکست دی چوبیس سالوں میں پہلی بار گاندھی خاندان سے باہر کا کوئی لیڈر صدر کے عہدے پر پہنچا ہے۔
LIVE: Congress Party briefing by Shri Madhusudan Mistry at AICC HQ. https://t.co/qG92VV5f5y
— Congress (@INCIndia) October 19, 2022
پارٹی لیڈر مدھوسودن مستری نے یہاں جاری ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔ اس الیکشن میں کل 9385 ووٹ ڈالے گئے۔ مسٹر کھرگے کو 7897 ووٹ اور مسٹر تھرور کو 1072 ووٹ ملے جبکہ 416 ووٹوں کو غلط قرار دیا گیا۔ اس بار گاندھی خاندان کا کوئی فرد صدر کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں تھا۔ اس سے پہلے مسٹر سیتارام کیسری ایسے صدر تھے جو گاندھی خاندان سے نہیں تھے۔
آج ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے بعد جاری کئے گئے نتیجہ کے مطابق کانگریس کے 80 سالہ لیڈر ملکارجن کھڑگے نے انتخاب کے دوران 7897 ووٹ حاصل کئے، جبکہ دوسرے امیدوار ششی تھرور کو 1072 ووٹ ہی حاصل ہو ئے۔ صدارتی انتخاب کے دوران کل 9385 ووٹ ڈالے گئے گئے، جن میں سے 416 ووٹوں کو منسوخ قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب گاندھی خاندان کا کوئی رکن صدارتی عہدے تک نہیں پہنچا۔ اس سے پہلے سیتارام کیسری ایسے صدر تھے جو گاندھی خاندان سے نہیں تھے۔ کانگریس کے صدر دفتر پر کھڑگے کی جیت کا جشن شروع ہو چکا ہے اور ان کے حامی ڈھول کی تھاپ پر جشن منا رہے ہیں۔
دریں اثنا، ششی تھرور نے ملکارجن کھڑگے کو جیت کی مبارک باد پیش کی اور کہا ’’یہ کافی احترام اور اہم ذمہ داری کا عہدہ ہے۔ میں کھڑگے جی کو ان کی جیت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘ ملکارجن کھڑگے کو اس کے علاوہ دیگر پارٹی لیدران نے بھی مبارک باد پیش کی۔