پیر, جنوری 19, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں بہت جلد ماسٹر آف ووکیشنل کورسز کا آغازہوگا: پروفیسر عین الحسن

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 5, 2023
in خاص خبریں
0
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں بہت جلد ماسٹر آف ووکیشنل کورسز کا آغازہوگا: پروفیسر عین الحسن
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد (پریس نوٹ) یونیورسٹی میں بہت جلد ماسٹر آف ووکیشنل کورسز کا آغاز ہوگا ۔ اس کے علاوہ مارکٹ کی ضروریات کے پیش نظر مزید کورسز شروع کیے جائیں گے۔ یونیورسٹی کے ہیلتھ سنٹر میں فزیوتھیراپسٹ، اسکن اسپیشلسٹ اور کارڈیولوجسٹ کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں پروفیسرسید عین الحسن، وائس چانسلر نے آج بیچلر آف ووکیشنل کورسز کے آخری سمسٹر کے 16 طلبہ کو میڈی کور ہاسپٹل کی جانب سے تقرر ناموں کی تقسیم کے پروگرام میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ان طلبہ کا میڈی کور کے ریڈیالوجی اور میڈیکل لیب شعبوں میں تقرر عمل میں آیا ہے۔ بیچلر آف ووکیشنل کورسز کے اولین بیچ کے 50 طلبہ کے منجملہ 16طلبہ کا انتخاب فائنل امتحان سے قبل عمل میں آیا ہے۔ ان طلبہ نے میڈی کور ہاسپٹل میں 6 ماہ کی انٹرن شپ 2؍ اپریل کو مکمل کی ۔ بی ووک طلبہ کے لیے17؍ اپریل کو یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے ایک پلیسمنٹ ڈرائیو کا انعقاد بھی عمل میں آرہا ہے جس میں مختلف ہاسپٹلس حصہ لیں گے۔مانو پہلی یونیورسٹی ہے جہاں بی ووک پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔
پروفیسر عین الحسن نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے یونیورسٹی کے ووکیشنل کورسز کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت ہند سے منظوری کے بعد ان کورسز کا آغاز کیا گیا تھا۔ بہت جلد دوسری جامعات میں بھی ان کورسز کا آغاز ہوجائے گا جبکہ مانو میں اس کا نہ صرف آغاز ہوا بلکہ آج اس کے اولین بیچ کے طلبہ میں تقرر نامے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے نئی بس خریدی ہے جو ووکیشنل طلبہ کے لیے دواخانہ لے جانے اور لانے میں استعمال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دیگر ہاسپٹلس سے بات ہوگی تاکہ یہاں سے کامیاب تمام طلبہ کا فوری تقرر ہوجائے۔
ڈاکٹر شرت ریڈی، کارڈیالوجسٹ، ایگزیکیٹو ڈائرکٹر، میڈی کور نے کہا کہ ہندوستان میں طبی سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اب ہم جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ لیکن مستقبل میں مزید انسانی وسائل کی ضرورت ہے۔ طبی شعبہ میں نئی ٹیکنالوجیز آرہی ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ شعبۂ طب سے وابستہ افراد کو وقت کے ساتھ تبدیل ہونے کی ضرورت ہے۔ایسے میں تعلیمی ادارے مزید ماہرین تیار کریں۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے اپائنٹمنٹ لیٹر حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور میڈی کور ہاسپٹل کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ستیش کمار کیلاشم، گروپ میڈیکل ڈائرکٹر اینڈ اکیڈیمک ڈائرکٹر آف میڈی کور انڈیا نے کہا کہ اب ہمیں اپنے شفاخانوں کے تربیت یافتہ اسٹاف حاصل ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر درگیش، میڈی کور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پروفیسر سید نجم الحسن، شعبہ ریاضی و انچارج ڈین اسکول آف سائنسس نے خیر مقدم کیا۔ پروفیسر مقبول احمد، نوڈل آفیسر ووکیشنل کورسز نے کارروائی چلائی۔ ڈاکٹر صلاح الدین، اسکول آف سائنسس نے شکریہ ادا کیا۔

Tags: پروفیسر عین الحسنماسٹر آف ووکیشنل کورسزمولانا آزاد اردو یونیورسٹی
ShareTweetSend
Previous Post

چندربھان خیال کی کنوینرشپ میں ساہتیہ اکادمی اردو مشاورتی بورڈ کی تشکیلِ نو

Next Post

داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور

داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In