اتوار, اگست 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں مذہبی خبریں

جلسۂ معراج النبی ﷺ کاانعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 19, 2023
in مذہبی خبریں
0
جلسۂ معراج النبی ﷺ کاانعقاد
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ نے ہریانہ کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا

لکھنؤ(پریس ریلیز):حضور اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کا مکّی دور بڑا آزمائشوں ،مصیبتوں اور تکالیف سے گذرا ہوا دور رہاہے۔ اعلانِ نبوت کے بعد مسلسل ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا گیا تھا ۔ اس وقت کی نام نہاد مکہ مکرمہ کی حکومت دادا گیری اور غنڈہ گردی کی انتہاء کر گئی تھی۔ ڈر خوف ہراس کا دہشت زدہ ماحول بنایا گیا تھا۔ ہر طرح کی ایذا ء مسلمانوں کو دی جارہی تھی۔ ایسا لگ رہاتھا کہ اسلام کے لیے عرصۂ حیات تنگ کیا جارہاہے۔ ہر طرف نفرت وعداوت کا ماحول بنایا گیا تھا۔ بالکل دورِ حاضر میں عالم اسلام بالخصوص مسلمانانِ ہند کے لیے بھی اسی طرح کا خوفناک ماحول بنایا جارہا ہے۔ ایسے ناگفتہ بہ حالات میں جہاں ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل وکرم سے حضور اکرم ﷺ کو سفرِ معراج کی عظیم سعادت سے سرفراز فرمایااوریہ سفرمعراج صرف ایک معجزہ نہیں تھا بلکہ یہ سفرِ معراج حضور اکرم ﷺ کی وساطت سے امتِ مسلمہ اور دین اسلام کے عروج وبلندیوں کا مژدۂ جاں فزا کااعلان کررہا تھا۔ تاریخ شاہد عدل ہے کہ جب بھی عالم ِ کفر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سرگرم ہوا ہے اللہ تعالیٰ نے خیرِ امت کو عروج عطا کیا ہے۔ ان کلمات کا اظہار ایک جمِّ غفیر کو جلسۂ معراج النبی ﷺ میں خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے نائب صدر اور جماعتِ اہلِ سنت کرناٹکا کے صدرحضرت مولانا سید محمدتنویر ہاشمی نے کیا۔
انہوںنے مزید آپ نے فرمایا کہ اس وقت وطنِ عزیز میں بالخصوص مسلمانوں کے لیے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ایسے ہی حالات بنائے جارہے ہیں جیسے مکّی دور کے حالات تھے۔ دودن قبل ہریانہ میں دو مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا۔ نہ جانے ایسے کتنے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ نفرت ڈر خوف دہشت وحشت کاماحول ہر جگہ نظر آرہا ہے۔ فتنۂ ارتداد دن بدن بڑھ رہا ہے۔ ظاہری طور پر مسلمانوں کے حق میں حالات سازگار نہیں ہیں، مگر اگر ہم دین پر استقامت کے ساتھ عمل پیرا رہتے ہوئے صبر وہمت وحکمت کا مظاہرہ کرتے رہے تو مستقبل میں ضرور اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت کے باعث کامیابی وکامرانی مقدر بنے گی اور پھر ایک مرتبہ اللہ تعالیٰ حضور اکرم ﷺ کی امت کو بلندیاں عطا فرمائے گا۔
آئے دن حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیاں کرنے والوں کو دندان شکن جواب دیتے ہوئے مولانا تنویر ہاشمی نے فرمایا کہ حضور اکرم ﷺ کی شان وعظمت اتنی سستی اور کمزور نہیں ہے کہ کوئی اسے متاثرکرے یاگھٹائے۔ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل وکرم سے حضور اکرم ﷺ کی شان وعظمت کو بلندیوںپر فائز فرمایا ہے اور مسلسل صبح قیامت تک آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی عظمتوں کو رفعتیں عطا فرما تا رہے گا۔ ہر دور میں گستاخانِ رسالت پیدا ہوتے رہے ہیں ، مگر ان کی شیطانی حرکتوں سے شانِ رسالت میں کوئی فرق نہیں پڑاہے۔ الحمدللہ تعالیٰ یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے کہ دشمنانِ اسلام جس قدر حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے دین اسلام کے خلاف زہرافشانی کریںگے اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ عظمتِ رسالت کو چمکائے گا اور اسلام کو مضبوط ومستحکم فرمائے گا۔ اپنے مخصوص انداز میں خطاب کے دوران مولانا تنویر ہاشمی نے حالات حاضرہ کا ذکر کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین پر بہت زور دیتے ہوئے فرمایا کہ طاغوتی طاقتوں کا اگر مقابلہ کرنا ہے تو مسلمانوں کو اپنی نیتوں میں اخلاص اور صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ضروری ہوگا۔ جہاں مسلمان متحد ہوںگے وہاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ومدد شامل ہوگی۔ آپ نے مزید فرمایا کہ ہمیں ہر طرح کے اختلاف سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے۔ جلسہ ٔ عام کے اختتام پر عالم اسلام خصوصاً ترکی، شام اور وطن عزیز کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ سکندر مسجد کمیٹی نے شرکاء ِ اجلاس کے لیے بہترین انتظامات کیے ۔

Tags: آل انڈیا علما ومشائخ بورڈجلسۂ معراج النبیہریانہ
ShareTweetSend
Previous Post

سنجے راوت کی ضمانت رد کرانے ہائی کورٹ پہنچی ای ڈی کو کورٹ نے لگائی پھٹکار

Next Post

مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء میں وظیفہ تقسیم

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء میں وظیفہ تقسیم

مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء میں وظیفہ تقسیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In