پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء میں وظیفہ تقسیم

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 19, 2023
in دیار وطن
0
مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء میں وظیفہ تقسیم
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ:مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ نئی دہلی گذشتہ تین دہائیوں سے ہندوستان میں حصولِ علم کے خواہشمند مستحق باصلاحیت ہونہار طلباء کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے ایک مختص رقم وظیفہ کے طور پر دیتی ہے۔ مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ اسکالر شپ کا یہ پروگرام ملک میں ۱۹۸۱ سے تسلسل کے ساتھ امان اللہ خان کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ طلباء کی سہولت کی خاطر امان اللہ خان نے اس کام کو مختلف زون میں تقسیم کر رکھا ہے اور ہر زون کے صوبوں میں ایک آنریری اسٹوڈینٹس کائونسلر ہوتا ہے جو اپنے صوبے کے طلبا کی دیکھ ریکھ کرتا ہے ۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے والے طلباء کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف النوع پروگرام ملک کے مختلف صوبوں میں منعقد کئے جاتے ہیں جس میں ملک کے نامور دانشوران اور عظیم مفکرین اپنے خطاب سے نوازتے ہیں تاکہ طلباء اپنے اندر تعلیم حاصل کرنے کا جوش و جذبہ پیدا کریں۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت میڈیکل سائنسیز اور انجینئرنگ سائنسیز کے طلباء کو گذشتہ پینتیس سالوں سے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ اس پرگرام کو توسیع دیتے ہوئے مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ نے چار سال قبل قانون ، منیجمنٹ اور جرنلزم کے طلباء کو بھی اسکالر شپ دینا شروع کر دیا ہے اور اسے مزید توسیع دینے کا پروگرام جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں مورخہ۱۹؍ فروری۲۰۲۳ کو ’رحمت کدہ ‘آزاد نگر ، دودھ پور علی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میںمختلف پروفیشنل کورسیز میں زیر تعلیم ۳۶ طلباء میں اسکالر شپ چیک تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر مسلم ایجوکیشن ٹرست، دہلی کے چیرمین امان اللہ خان نے طلبا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر گذار ہونا چاہئے جس نے ہمیں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے اور مالی پریشانیوں سے نجات کے لئے سکالر شپ عطا کی۔ ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ دنیا میں ہماری آمد کا مقصد اللہ کی رضا اور اس کی مخلوق کے ساتھ اچھے کام کرنا ہے۔ آج ہم علم حاصل کر رہے ہیں کل کو ہمیں اس مشن کو آگے بڑھانا ہے۔ چراغ سے چراغ جلتے ہیں تو اندھیرا دور ہو جاتا ہے۔آج اسکالرشپ کی شکل میں آپ حضرات کو جو کچھ دیا جارہا ہے کل جب آپ کسی قابل ہوجائیں گے تو آپ یہ کوشش کریں کہ آپ کی مدد سے دوسرے مستحق طلباء بھی اپنی تعلیم آسانی کے ساتھ حاصل کر سکیں۔
امان اللہ خان نے مزید کہا کہ ماضی میں ہمارے بہت سے طلباء نے حوصلہ افزا کام انجام دئے ہیں جس سے ہمارے تعلیمی مشن کو تقویت پہونچی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے موجودہ طلباے بھی اس روایت کو برقرار رکھیں گے اور اس کو مشن کے طور پر آگے بڑھانے میں معاون ہوں گے کیوں کہ اس وظیفہ کی فراہمی کا اولین و اہم ترین مقصد طلباء میں ملی ہمدردی کا احساس جاگزیں کرنا اور اس عزم مصمم سے ہمکنار کرنا ہے کہ وہ بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوکر ملت کے سرکردہ افراد کی قطار میں نمایاں مقام حاصل کریں۔
اس موقع پر آنریری اسٹوڈینٹس کائونسلراتر پردیش انیس احمد نے اپنی تقریر میں امان اللہ خان کی قومی و ملی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ خان نے اپنی پوری زندگی تعلیم کے فروغ، غرباء و یتامی اور ضرورت مندوں کی حاجت رسائی کے لئے وقف کردی ہے۔اللہ تعالی آپ کی عمر اور صحت میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے ، آمین۔مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ دہلی سے تشریف لائے محمد فاروق نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس رقم کا استعمال اپنی فی کی ادائیگی اور کتابوں پر کریں اورخوب محنت سے پڑھائی کر کے اپنی یونیورسٹی، اپنے ملک اور اپنے خاندان کا نام روشن کریں اور جو معاونین ہیں انہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

Tags: علی گڑھمسلم ایجوکیشن ٹرسٹوظیفہ
ShareTweetSend
Previous Post

جلسۂ معراج النبی ﷺ کاانعقاد

Next Post

امارت شرعیہ کا وفد جموئی کے دورہ پر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امارت شرعیہ کا وفد جموئی کے دورہ پر

امارت شرعیہ کا وفد جموئی کے دورہ پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In