ہفتہ, مئی 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مسلم مجلس مشاورت کا کٹیہار میڈیکل کالج کے مہمان خانہ میں اجلاس

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 25, 2023
in خاص خبریں
0
مسلم مجلس مشاورت کا کٹیہار میڈیکل کالج کے مہمان خانہ میں اجلاس
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کٹیہار:آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے قیام کا مقصد امت مسلمہ کے مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنا اور اسے حل کرنا ہے۔ یہ بات آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے جنرل سکریٹری سید تحسین احمد نے کٹیہار میڈیکل کالج کے مہمان خانے میں ایک اجلاس کے دوران کہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کا قیام 1964میں ہوا۔ملک کے بہت ہی مخلص اور مایہ ناز اکابرین میں مولانا ابو الحسن ندوی،ڈاکٹر سید محمود اور بھی بہت سارے ایم پی اور اہم شخصیات اور خاص طور سے کئی تنظیموں کے ذمہ داران نے مل کر اس تنظیم کو قائم کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجلس مشاورت کی تحریک پر ہی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ قائم ہوا۔ اسی طرح انڈیا اسلامک کلچر سینٹر نئی دہلی کے قیام میں بھی مشاورت کا کلیدی کردار رہا۔خاص طور سے جب سید شہاب الدین اس کے صدر تھے تو انھوں نے مشاورت کو نئی پہچان دی۔ اب سپریم کورٹ کے ایڈو کیٹ فیروز احمد مشاورت کے صدر ہیں۔ نئی میقات میں یہ طے ہوا ہے کہ ہر ریاست میں مجلس مشاورت کو مضبوط کیا جائے جب اسٹیٹ مضبوط ہوگا تبھی مشاوت بھی مضبوط ہوگی، اسے ضلع سطح تک پہنچایا جائے۔ہرضلع میں تنظیم سازی کی جائے اس کی شروعات ابھی بہار سے ہوئی ہے۔ 28مئی 2023کو پٹنہ میں ایک مشاورت کا اجلاس رکھا گیا ہے جس میں ہر ضلع سے نمائندگی ہوگی، ریاستی کمیٹی بنے گی اور پھر وہ ڈسٹرکٹ سطح کی کمیٹی بلاک سطح تک پہنچے گی اور وہ اس بات پر نظر رکھے گی کہ ملت کے ساتھ کیا کیا مظالم اور نا انصافیاں ہو ر ہی ہیں۔ جبکہ مشاورت کے سابق قومی صدر نوید حامد نے کہا کہ منفی ذہن سے کوئی کام نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک مشاورت کا ایک مینڈیٹ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں جو فرقہ وارانہ کوششیں کی جارہی ہیں اس کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔تمام ضلع کے لوگوں سے درخواست کی جارہی ہے کہ آئندہ 28مئی 2023کے اجلاس میں ہر مکاتب فکر کے لوگ شامل ہوں۔ یہ اجلاس گیان بھون پٹنہ میں منعقد کی جائے گی، اس اجلاس میں جمعیۃ علماء ہند، ادارہ شر عیہ،جمعیت اہل حدیث ہند، جماعت اسلامی ہند،ملی کونسل، شیعہ سنی اور سنی علماء وغیرہ کو اس میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پر اجتماعی معاملات اور مسائل پر غور و فکر ہوگا، اس کے بعد ایک منظم اور مربوط حکمت عملی تیار کر کے اسے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر الکریم یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر اشفاق کریم نے آئے ہوئے مہمانوں کا اور شریک مقامی رہنماؤں کا تہ دہل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ضحی، محمد شمیم اقبال، ڈپٹی میئر منظور خان،محمد شمی، مولانا انعام الحق مدنی، ڈاکٹر حمت اللہ سلفی، محمد صغیر، محمد مجیب الرحمان، محمد اظہر شیخ،محمد امتیاز حیدر، پروفیسر انور برج، محمد شیر شاہ وغیرہ موجود تھے۔

Tags: کٹیہار میڈیکل کالجمسلم مجلس مشاورتمہمان خانہ
ShareTweetSend
Previous Post

’میرکارواں حضرت مولاناسید محمدرابع حسنی ندویؒ -حیات وخدمات‘ کے عنوان سے اجلاس28مئی کو

Next Post

مدرسہ حسینیہ دھام پور میں مذہبی اجتماع

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مدرسہ حسینیہ دھام پور میں مذہبی اجتماع

مدرسہ حسینیہ دھام پور میں مذہبی اجتماع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In