پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

میوات:تین سو متاثرہ خاندانوں کے درمیان جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کٹ تقسیم

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 17, 2023
in دیارِ ملت
0
میوات:تین سو متاثرہ خاندانوں کے درمیان جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کٹ تقسیم
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جمعیۃ علماء کا دویٰ:نوح اور اس کے اطراف میں رہائش پزیر مسلمانوں میں اس قدر خوف کہ اب تک نوجوان گھروں سے لاپتہ ہیں

نئی دہلی: گزشتہ 31 جولائی کو میوات کے علاقے میں نکالی گئی ہتھیاروں سے لیس شوبھا یاترا کے بعد رونما ہونے والے پرتشد واقعات کا سلسلہ تو رک گیا لیکن پولس اور انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی یک طرفہ کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے نوح اور اس کے اطراف میں رہائش پزیر مسلمانوں میں اس قدر خوف و ہراس ہے کہ اب تک نوجوان گھروں سے لاپتہ ہیں اور بہت سے افراد پہاڑوں اور جنگلوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ گھروں میں سوائے بچوں اور عورتوں کے کوئی نہیں ہے، جس کی وجہ سے روز مرہ کی ضروریات کا پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے،حد تو یہ ہے کہ پولس اصل فسادیوں کو چھوڑ کر بے قصوروں پر دبش دے رہی ہے۔ یہ دعویٰ جمعیۃ علماء کی جانب سے کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایسے میں جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا مدنی کے حکم پر ارکان جمعیۃ ان بے آسرا متاثرین کی مدد کے لئے پہلے دن سے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں مالی تعاون کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی کے لئے بھی جمعیۃ علماء ہند سرگرم عمل ہے،جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی جانب سے بھی کل ایک سات رکنی وفد نے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی عبد الرازق کے ہمراہ متأثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور9 مختلف جگہوں پرتقریباً 3سومتاثرہ خاندانوں کو راشن کی کٹیں فراہم کی گئیں۔ ان متاثرین خاندانوں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم خاندان بھی شامل ہیں۔المناک پہلویہ ہے کہ ریاستی سرکاراورمقامی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کواب تک کوئی مددفراہم نہیں کی گئی، متاثرہ علاقوں کادورہ کرنے والے جمعیۃعلماء ہند کے وفدنے بتایاکہ اس فسادمیں یکطرفہ نقصان مسلمانوں کاہواہے، اور اب یکطرفہ کارروائی بھی ان ہی کے خلاف ہورہی ہے،اس کی وجہ سے پورے علاقہ میں ڈراورخوف کاماحول ہے۔ لیکن افسوس آج تک مسلمانوں کی دوکانوں اورمسجدوں کا جلانے والے شرپسندوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے،دوسری طرف یکطرفہ کارروائی کی وجہ سے مسلم اکثریتی علاقوں میں سناٹاپسرانظرآتاہے،مردکم ہی نظرآتے ہیں گھروں میں خواتین اوربچے ہی رہ رہے ہیں، وفد کی سربراہی کرنے والے جمعیۃ علماء ضلع نئی دہلی کے سکریٹری اور شاہی مسجد اینگلو عربک اسکول اجمیری گیٹ کے امام مفتی محمد قاسم قاسمی نے بتایاکہ جمعیۃ علماء ہند مذہب،ذات پات کے نام پر نہیں بلکہ بلا تفریق مذہب وملت ہر ضرورت مند اور پریشان حال لوگوں کی خدمت کو اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتی ہے وفد میں شامل دیگر حضرات میں مولانا اسلم امینی نائب امام مسجد اینگلوعربک اسکول، مولانا محمد اسجد قاسمی، قاری محمد ساجدفیضی، محمد فیضان، محمد ابراہیم، حافظ محمد حامد وغیرہ قابل ذکر ہیں،واضح رہے کہ دہلی جمعیۃ کے اس وفد کی رہنمائی ہریانہ راجستھان جمعیۃ کے ذمہ داروں نے کی جس میں قابل ذکر مولانا محمد خالدقاسمی نوح، مولانا راشد میل کھیڑلا،مولانا شوکت، مولانا حکیم الدین اشرف وغیرہ شامل تھے۔

Tags: جمعیۃ علماءراشن کٹمیوات
ShareTweetSend
Previous Post

شعری مجموعہ ’’دریچے کی دھوپ‘‘ کا اجرا

Next Post

پھلواری شریف: نجم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جہیز مخالف جلوس نکالا گیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پھلواری شریف: نجم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جہیز مخالف جلوس نکالا گیا

پھلواری شریف: نجم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جہیز مخالف جلوس نکالا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In