ممبئی( یواین آئی)ممبئی کے میں آل انڈیا حج کمیٹی کے تحت جنوبی ممبئی میں واقع شاندار حج ہاؤس کی عمارت کی مرمت اور تزئین کاری میں لاکھوں کے گھپلہ کا الزام عائدکیا گیااوراس درمیان تمام قوانین واصول ضوابط کو بالائے طاق رکھ دیا گیا،ایک پریس کانفرنس میں سنئیر صحافی اور چھترپتی شاہو مہاراج مسلم فرنٹ کے صدر سعید حمید نے مذکورہ الزامات عائدکیے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ اس معاملہ میں سی بی آئی تحقیقات کروائی جائے اور اس کے لیے تب کے سی ای او مقصود خان کو ذمہ دار قرار دیاہےجوکہ سی ای او سے قبل ممبئی یونیورسٹی میں رجسٹرار تھے اور پھر انہیں آل انڈیا حج کمیٹی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔اس موقع پر فرنٹ کے جنرل سیکریٹری عقیل احمدنے بھی خطاب کیا۔پریس کانفرنس حج پلگرمس سوشل گروپس کے روح رواں ایڈوکیٹ قاضی مہتاب حسینی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں 2017 اور 2021 کے درمیاں دیڑھ سو کروڑ کاگھپلہ ہوا ہے۔جبکظ۔ان۔کا بھی مطالبہ ہے کہ تمام مرمت میں سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا جائے،دراصل 2017 کے بعد حج ہاؤس میں تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے کام میں اصول وضوابط کو بالائے طاق رکھ دیا گیا اور من مانی کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کیے گئے۔ چھترپتی شاہو مہاراج مسلم فرنٹ کے عہدیداروں اور ممبران کو دستاویزی ثبوت ملنے کے بعد یقین ہو گیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیاکے تحت حج ہاؤس میں غلط طرز عمل اور بدعنوان طریقوں کو اپنایا گیا تھا کیونکہ قواعد و ضوابط کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی تھی، مالی اصولوں کو بے رحمی سے بگاڑ دیا گیا تھا۔ ٹھیکیداروں کی۔مدد سے حج فنڈ سے کروڑوں روپے کا دھوکہ کیا گیا۔
سعید حمید نے کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا ایک اولین معاملہ ہے جس میں حج کمیٹی کی طرف سے تزئین و آرائش کے نام پر برسوں کے دوران عازمین حج کے کروڑوں روپے کی محنت سے جمع کی گئی رقم درحقیقت ایک مجرمانہ سازش کے تحت لوٹی گئی جس کے لیے غیر جانبدارانہ کارروائی کی ضرورت ہے۔ کئی مجرموں کے مجرمانہ عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی سی بی آئی انکوائری کی جائے، جو کہ ایک شیطانی گٹھ جوڑ بنانے کے لیے آپس میں شامل ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ "ہم نے آر ٹی آئی درخواستیں دائر کیں اور اس کا پتہ لگایاکہ عمارت میں نصب کردہ قرآنی آیات کو دوبارہ نصب کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔اس لیے اسےآیات ڈیکوریشن گھوٹالہ، گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کے نام پرگراونڈ فلور حج ہاؤس ہال اور حج ہاؤس کی چوتھی منزل کا اگواڑا جوقرآنی آیات کندہ سنگ مرمر کی نمائش کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا،اس کے لیے مشہور ماہر تعمیرات آئی ایم قادری ہمیں تمام کاغذات نہیں ملے جو مانگے گئے ۔ہم نے 20 فائلوں کا معائنہ کیا، لیکن یہاں تک کہ 193 صفحات ہمیں فراہم کیے گئے، جیسا کہ ہم نے مطلوبہ تمام 1600 صفحات فراہم نہیں کیے تھے۔