ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

موہن یادوکی بطور وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش تاجپوشی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 13, 2023
in خاص خبریں
0
موہن یادوکی بطور وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش تاجپوشی
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھوپال (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں آج گورنر منگو بھائی پٹیل نے ڈاکٹر موہن یادو کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا۔ مسٹر یادو ریاست کے بیسویں وزیر اعلیٰ ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر نے مسٹرجگدیش دیوڑا اور مسٹرراجندر شکلا کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا۔
مقامی موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک شاندار اور باوقار تقریب میں وزیر اعلیٰ اور دونوں نائب وزرائے اعلیٰ نے عہدوں اور رازداری کا حلف لیا۔ مسٹر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا، دیگر سینئر مرکزی وزراء، بی جے پی کے دیگر سینئر لیڈر اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
اس تقریب میں ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما، سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، سابق مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ تقریب کی نظامت چیف سیکرٹری محترمہ ویرا رانا نے کی۔
تقریب حلف برداری کے لیے تیار کیے گئے اسٹیج کے قریب ایک اور عظیم الشان اسٹیج تیار کیا گیا، جس پر مختلف سادھو سنت موجود تھے۔ سنتوں نے شنکھ ناد بھی کیا۔مدھیہ پردیش کے سولہویں اسمبلی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی نے کل 230 میں سے 163 سیٹیں جیت کر اپنی حکومت برقرار رکھی ہے۔ حال ہی میں، بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں اجین جنوبی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر موہن یادوکو لیڈر منتخب کیا گیاتھا۔

آپ کو بتادیں کہ مدھیہ پردیش میں آج وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے والے ڈاکٹر موہن یادو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی پسند مانے جارہے ہیں اور ’’لو پروفائل‘‘ میں رہ کر کام کرنا ان کا خاصہ ہے۔شری مہاکال کے شہر اجین میں 25 مارچ 1965 کو پیدا ہوئے مسٹر یادو اب تک شیوراج سنگھ چوہان کی کابینہ میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔ اس بار بھی وہ مسلسل تیسری بار اجین جنوبی اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے ہیں۔ وکرم یونیورسٹی، اجین سے تعلیم حاصل کرنے والے 58 سالہ مسٹر یادو نے بی ایس سی، ایل ایل بی، سیاسیات میں ایم اے کے علاوہ ایم بی اے تک تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے پی ایچ ڈی بھی کی ہے۔ڈاکٹر یادو کے والد کا نام مسٹر پونم چند یادو اور ان کی اہلیہ محترمہ سیما یادو ہیں۔ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کی سیاحت، ثقافت، تاریخ، سائنس اور کھیلوں میں بڑی دلچسپی ہے۔
ڈاکٹر یادو کا سیاسی زندگی میں داخلہ 1982 میں اجین کے مادھو سائنس کالج میں طلبہ یونین کے انتخابات کے ساتھ ہوا، جب وہ جوائنٹ سکریٹری منتخب ہوئے۔ اس کے بعد وہ 1984 میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد میں شامل ہوئے اور کئی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس کے بعد وہ بی جے پی میں بھی سرگرم ہوگئے اور 2000 سے 2003 تک اجین نگر ضلع جنرل سکریٹری بھی رہے۔سال 2013 میں وہ مدھیہ پردیش اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین بنے اور انہیں کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا۔ وہ سال 2013 میں اجین جنوبی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے بنے اور تب سے اس علاقے کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت میں 2 جولائی 2020 کو ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر بنے اور اب تک یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

Tags: تاجپوشیمدھیہ پردیشموہن یادووزیراعلیٰ
ShareTweetSend
Previous Post

بی جے پی الیکشن کمیشن پر قبضہ کرنا چاہتی ہے:راگھو چڈھا

Next Post

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار منظور

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سعودی وزیر خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In