نئی دہلی، 04 جولائی (یو این آئی) صنعتکار مکیش امبانی آج کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کی دعوت دی۔ذرائع کے مطابق مسٹر امبانی اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے محترمہ گاندھی کے گھر گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر امبانی تقریباً 45 منٹ تک مسز گاندھی کی رہائش گاہ پر رہے۔
جیسے ہی صحافیوں کو مسٹر امبانی کے 10 جن پد پہنچنے کی خبر ملی، کانگریس ہیڈکوارٹر میں موجود کئی صحافی اور فوٹوگرافر محترمہ گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر کھڑے ہو گئے۔ اسی دوران مسز گاندھی کی رہائش گاہ سے دو کاریں نکلتی ہوئی نظر آئیں۔
بتایا گیا کہ مسٹر امبانی ایک کار میں سوار تھے جو مسز گاندھی اور ان کے بیٹے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو مدعو کرنے گئے تھے۔صنعتکار مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی 12 جولائی کو ہے اور اس میں تقریباً 1000 اہم لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔