ممبئی 24،ستمبر(یواین آئی) مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کے نائب صدر اور مہاراشٹرپولوشن بورڈ کے سابق چیئرمین مشتاق انتولے نے آج دوپہر جنوبی ممبئی میں واقع اولڈ کسٹم۔ہاوس میں کارپوریشن کے دفتر میں اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر انہوں کہاکہ ان کا منصوبہ ہے کہ کم وقت میں زیادہ کام اور میں معاملات کو جلد از جلد نمٹایو جائے۔تاکہ تعلیمی اور کاروباری قرض کو ضرورت مندوں تک پہونچایا جائے۔مشتاق انتولے کے عہدہ سنبھالنے کے موقع پر انجمن کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی ،نائب صدر ڈاکٹر شیخ عبداللہ اور پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ کوکن کے تمام اضلاع کے لوموجود تھے۔
واضح رہے کہ مشتاق انتولےانجمن اسلام کے نائب صدر ہیں اور 6 سال ایم ایل سی 4 سال پو لوشن بورڈ کے چیئرمین رہے جبکہ گزشتہ 11 سال سے انجمن اسلام کے بطور نائب صدرخدمت انجام دے رہے ہیں۔صدر انجمن ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہاکہ مشتاق انتولے کی بطور چیئرمین تقرری پر ڈپٹی وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا اجیت پوار کا خصوصی طور پر شکر ادا کی،عہدہ کی ذمہ داری سنبھال کر مشتاق انتولے نے پورے دفتر میں ٹیبل ٹیبل پر از خود جا کر اسٹاف سے ملاقات کی اور پورے دفتر کا معائنہ بھی کیااس موقعہ پرنائب صدر ڈاکٹر شیخ عبداللہ،جنرل سکریٹری شعیب جمخانہ والا،عقیل حفیظ ، بیگم ریحانہ احمد،سوشل ورکرسلیم الوار ے،غلام چر فرے اور مشتاق انتولے کی اہلیہ نیلم اور انکے دونوں صاحب زادے بھی موجود تھے سبھی نے امید ظاہر کی کے اعلیٰ تعلیم کے لئے مہاراشٹرا سرکار کی جاری کی گئی اسکیم کے معاملے میں نو منتخب چیئرمین خصوصی توجہ دینگے ساتھ ہی ساتھ پیشہ وارانہ ڈگری اور پوسٹ گریجویشن کے لئے لون کا دائرہ بھی بڑھا دیا جائےگا۔مذکورہ تقرری کے حالانکہ تین سال کے لیے ہے،لیکن نومبر میں اسمبلی انتخابات کے بعد ایم وی اے اقتدار آجاتی ہے تو صورتحال مختلف بھی ہوسکتی ہے ،ویسے مشتاق انتولے کے سبھی پارٹیوں میں بہتر تعلقات ہیں اور وہ تین سال کی مدت بحسن وخوبی انجام دیں گے۔