ہفتہ, دسمبر 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

مسلم پرسنل لابورڈ کا اجلاس عام23-24 نومبر کو بنگلور میں

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 3, 2024
in دیارِ ملت, دیار وطن
0
مسلم پرسنل لابورڈ کا اجلاس عام23-24 نومبر کو بنگلور میں
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلور(پریس ریلیز): بنگلور میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتیسویں اجلاس عام کی تفصیل اور دیگر ضروری باتوں کے اعلان کے سلسلے میں دارالعلوم سبیل الرشا د بنگلور میں مجلس استقبالیہ برائے اجلاس عام کی جانب سے منعقد ایک اہم پریس کانفرنس سے حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب (جنرل سکریٹری بورڈ)اور حضرت مولانامحمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب (سکریٹری بورڈ) خطاب کیا، اس موقع پر مجلس استقبالیہ کے چند اہم افراد اور عمائدین شہر تشریف فرما تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذمہ داران بورڈ نے فرمایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) ملت اسلامیہ ہندیہ کے سبھی مسالک و مکاتب فکر اور تمام طبقات کا باوقار متحدہ و مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو ملک میں تحفظ شریعت اسلامی و شعائر اسلامی کے لئے پچھلے پچاس سالوں سے مسلسل، مستعدی اور کامیابی کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہے۔بورڈ شرعی معاملات میں مسلمانوں کے مفادات کی نمائندگی بھی کرتا ہے، ملک میں قوانین شریعت اسلامی و شعائر اسلامی کی حفاظت کی ذمہ داری بھی نبھاتا ہے اور مسلمانوں میں شریعت اسلامی کی پابندی کے سلسلہ میں تحریک بھی چلاتا ہے،ایک طرف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ہندوستان میں شریعت اسلامی و شعائر اسلامی پر سرکاری، عدالتی اور عوامی سطح پر ہونے والی یلغاروں کا مقابلہ کرتا ہے تو دوسری طرف اصلاح معاشرہ کے عنوان سے مسلمانوں میں اسلامی شریعت کے تحفظ اور اس پر عمل کرنے کے سلسلہ میں تحریکیں چلاتا ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا قیام 1973 ء میں ہندوستان میں مسلمانوں کے درمیان شرعی قوانین کے تحفظ اور فروغ کے مقصد سے عمل میں آیا تھا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنے قیام کے اول دن سے ملک میں مختلف اہم معاملات اور مباحثوں میں شامل رہا ہے، جن میں مسلم خواتین (طلاق پر حقوق کے تحفظ) قانون، شاہ بانو مقدمہ، یونیفارم سول کوڈ کا معاملہ، بابری مسجد مقدمہ کی بھر پور پیروی، وقف (ترمیمی) بل 2014 اور طلاق ثلاثہ کا مسئلہ وغیرہ شامل ہیں۔ بورڈ نے مسلم پرسنل لا کے تحفظ کی وکالت کرنے اور ہندوستان میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی کوششوں کی مزاحمت کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ شرعی نقطہ نظر سے حالات اور مسائل کا گہرائی سے جائزہ لینے اور لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے ملک کے مختلف مقامات پر اپنا سالانہ اجلاس عام منعقد کرتا ہے۔ شہر بنگلور میں اس سے قبل 1975 ء اور 2000 ء میں بورڈ کے دو اجلاس عام منعقد ہو چکے ہیں۔ اس سال 23-24 / نومبر 2024 ء کو چوبیس سال بعد تیسری مرتبہ شہر گلستاں بنگلور کو بورڈ کے اجلاس عام کی میزبانی کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔
آج ملک کے جو حالات ہیں اور قوانین شریعت و شعائر اسلامی کو جو خطرات لاحق ہیں اس سے پیشتر کبھی نہیں رہے اس لئے بنگلور کا یہ اجلاس انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں سے مشائخ و علماء اور دانشور حضرات اس اہم اجلاس میں تشریف لا رہے ہیں۔ اس اجلاس کے انتظامات اور معزز شخصیات کی مہمان نوازی کے لئے امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد خان صاحب رشادی، مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل الرشاد، بنگلور کی قیادت میں ایک ”مجلس استقبالیہ“ تشکیل دی گئی ہے، جس کی مختلف ذیلی کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں اور یہ تمام کمیٹیاں اپنے مفوضہ امور کی انجام دہی کے ساتھ اجلاس کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں کام کا آغاز کر چکی ہیں۔
23 / نومبر کی صبح سے 24 / نومبر کی دوپہر تک بورڈ کے اجلاس دارالعلوم سبیل الرشاد کیمپس میں منعقد ہوں گے جن میں بورڈ کے اراکین اور مدعوئین خصوصی شرکت کرتے ہوئے مختلف مسائل و امور پر غور و فکر، تبادلہ خیال اور فیصلے کریں گے۔بورڈ کے اس دو روزہ اجلاس کے اختتام پر 24 / نومبر، بعد نماز عصر شہر کے عیدگاہ قدوس صاحبؒ، ملرس روڈ میں ”تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسہئ عام منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے اکابر علماء کرام اور دانشوران ملت کے خطابات ہوں گے۔امید ہے کہ شہر اور ریاست کے ہزاروں عوام و خواص اس اجلاس میں جوق در جوق شرکت کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر ایک ”بنگلور اعلامیہ“ بھی جاری کیا جائے گا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جبکہ ملک میں اوقاف کے تحفظ کی جنگ چھڑی ہوئی ہے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس کی قیادت کرتے ہوئے مسلسل اوقاف اور قانون اوقاف کے تحفظ کی جدو جہد میں مصروف ہے۔ جے پی سی کو ای میل کرکے بورڈ کی ایک آواز پر پونے چار کروڑ مسلمانوں نے حکومت وقت کی طرف سے وقف سے متعلق لائے گئے نئے مسودہئ قانون کی مخالفت میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے اور ملک کے کروڑوں فرزندان توحید نے،ملک میں تمام شرعی قوانین کے تحفظ کے سلسلہ میں بورڈ کی جانب پر امید نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر امید ہے کہ بنگلور میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس تاریخی ہی نہیں بلکہ تاریخ ساز بھی ہوگا! ان شاء اللہ

Tags: اجلاس عاماے آئی ایم پی ایل بیشریعت اسلامیمسلم پرسنل لابورڈمولانا محمد فضل الرحیم مجددیمولانامحمد عمرین محفوظ رحمانی
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ پر اسرائیل کی بمباری،ہر طرف تباہی ہی تباہی

Next Post

آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تیاریاں مکمل

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تیاریاں مکمل

آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کی تیاریاں مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In