رواں سال برطانیہ میں لڑکوں کا سب زیادہ رکھا جانے والا یہ نام ہے
لندن: برطانوی ٹیبلائیڈ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لڑکوں کا دوسرا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام نوح ہے۔لڑکوں کےلیے ہیری کے نام کی مقبولیت تیرہویں سے گر کر 23ویں نمبر پر آگئی ہے۔ نومولود لڑکیوں کےلیے میگھن نام کی مقبولیت بھی کم ہوگئی۔
برطانیہ میں رواں سال لڑکیوں کےلیے سب زیادہ نام للی چنا گیا جبکہ دوسرا سب زیادہ رکھا جانے والا نام صوفیہ ہے۔بے بی سنٹر کے مطابق، محمد لڑکوں کے نام میں سرفہرست ہے، جبکہ للی نے صوفیہ کو ہرا کر لڑکیوں کے لیے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ پھولوں کے نام خاص طور پر مقبول ہیں کیونکہ للی چارٹ میں پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد جیسمین 28 درجے اضافے کے ساتھ 67 نمبر پر ہے، جب کہ ڈاہلیوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔












