پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

پہلے سعودی سفیرکی فلسطین آمد اورمحمود عباس سے ملاقات

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 27, 2023
in خاص خبریں
0
پہلے سعودی سفیرکی فلسطین آمد اورمحمود عباس سے ملاقات
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نایف بن بندر السدیری سے محمود عباس نے سفارتی اسناد وصول کیں،جنہیں فلسطینی علاقوں کے لئے غیر مقیم سفیر مقرر کیا گیا ہے

بیت المقدس : فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کو ظہر کے وقت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے سعودی عرب کے غیر معمولی سفیر نایف بن بندر السدیری سے رام اللہ میں ان کی اسناد تقرر وصول کیں۔ السدیری فلسطین میں غیر مقیم سعودی سفارتی نمائندے ہونے کے ساتھ ساتھ القدس الشریف میں مملکت کے قونصل جنرل کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ اسناد تقرر پیش کرنے کے موقع پر سعودی سفیر کے ہمراہ رام اللہ آنے والا وفد بھی موجود تھا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق نایف بن بندر السدیری کو رواں برس اگست میں فلسطینی علاقوں کے لئے غیر مقیم سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس تقرری کے بعد فلسطینی سفیر کی قیادت میں سعودی وفد تیس برس بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے پر آیا۔ اوسلو معاہدے کے بعد کسی بھی سعودی وفد کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر محمود عباس نے خادم الحرمین الشریفین کے سفیر السدیری کا اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر رام اللہ میں استقبال کیا۔ سعودی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے مملکت کے وفد کی ’’آمد کو انتہائی اہم‘‘قرار دیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں سعودی سفیر اور القدس کے لیے قونصل جنرل نایف السدیری نے کہا کہ مملکت ایک ایسی فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوشاں ہے جس کا صدر مقام مشرقی بیت المقدس ہو گا۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کی معیت میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی تنازعہ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ وہ اس تنازعے کا حل بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں چاہتا ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے فلسطین کے ساتھ تعلقات تاریخ کے اہم مرحلے سے گذر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا فلسطینی سفیر کا مقبوضہ غرب اردن میں استقبال دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔ مشیر فلسطینی وزارت خارجہ احمد الدیک نے کہا کہ فلسطین اور سعودی عرب کے درمیان رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوا۔ ہمیں مشرق وسطی میں امن عمل کی کامیابی میں سعودی کردار پر بھرپور اعتماد ہے۔
یار رہے کہ سعودی عرب کا ایک وفد منگل کے روز تین دہائیوں بعد پہلی مرتبہ مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے پر آیا ہے۔ وفد کی قیادت فلسطین علاقوں کے لیے مملکت کے غیر مقیم سفیر نایف السدیری کر رہے ہیں۔ اریحا کے قائم مقام گورنر یسرا السویطی نے اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی وفد اردن کے راستے مقبوضہ مغربی کنارے پہنچا۔
مشہور زمانہ اوسلو معاہدہ پر 1993 میں دستخط کے بعد کسی بھی سعودی وفد کا یہ غرب اردن کا پہلا دورہ ہے۔ نایف السدیری کو گذشتہ ماہ ہی فلسطینی علاقوں میں خادم الحرمین الشریفین کا سفیر اور یروشلم میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ رام اللہ میں فلسطین وزارت خارجہ کے مطابق فلسطینی سفارت کار ریاض المالکی نے سعودی وفد کا خیر مقدم کیا۔ اپنے دورے کے دوران سعودی سفیر فسطینی نیشنل اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے رام اللہ میں ملاقات کی اور اسناد سفارت پیش کیں۔ سعودی سفیر السدیری ایک ایسے وقت میں رام اللہ کا دورہ کر رہے ہیں جب امریکہ کی قیادت میں اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امکانی طور پر تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے درمیان مذاکرات کی خبریں تواتر سے میڈیا کی زنیت بن رہی ہیں۔ ان مذاکرات کو خطے کی تقدیر بدلنے کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags: سعودی عربفلسطیننایف بن بندر السدیری
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیلی وزیر سیاحت کا اعلانیہ دورۂ سعودی عربیہ

Next Post

برطانیہ میں نامِ محمد کی دھوم مچ گئی۔۔۔!

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
برطانیہ میں نامِ محمد کی دھوم مچ گئی۔۔۔!

برطانیہ میں نامِ محمد کی دھوم مچ گئی۔۔۔!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In