چندی گڑھ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ سال2024کے لوک سبھا انتخاب میں سیدھا مقابلہ وزیر اعظم نریندر مودی اور آپ کے سربراہ اروند کیجریوال (مودی بمقابلہ کیجریوال) کے درمیان ہوگا۔ اس لئے بی جے پی مسٹر کیجریوال کو روکنا چاہتے ہیں۔ پارٹی کے چیف ترجمان مالویندر سنگھ کانگ نے آج یہ یہاں صحافیوں سے کہا کہ مسٹر کیجریوال کی بڑھتی مقبولیت کی وجہ سے پریشان ہے اور اس لئے مودی حکومت مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کا آپ کی پارٹی کے خلاف غلط استعمال کر رہی ہے ۔ اب بی جے پی واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ اگلا لوک سبھا انتخاب سیدھا طریقے سے مودی بمقابلہ کیجریوال ہوگا۔۔ اسی لئے وہ کیجریوال کوکسی بھی طرح روکنا چاہتے ۔مسٹر کانگ نے سی بی آئی چھاپے کے لئے مرکز پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سی بی آئی سے نہیں ڈرتی۔ ملک کے لوگ مسٹر کیجریوال کو مودی کے متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور بی جے پی اور مسٹر مودی مسٹر کیجریوال کے بڑھتے ودم سے خوفزدہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال نے ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنانے کے لئے حال ہی میں میک انڈیانمبر 1.مہم کا آغاز کیا اور مسٹر کیجریوال ماڈل کو پوری دنیا میں پہچان ملی۔ یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت ‘آپ’کے صحت اور تعلیم ماڈل کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن سی بی آئی اور ای ڈی کے چھاپے ہندوستان کو دنیا میں نمبر 1بنانے کے مسٹر کیجریوال کے مشن کو نہیں روک سکتے ۔انھوں نے اس الزام کی تردید کی کہ دلی کی شراب کی پالیسی میں بے ضابطگیاں ہیں۔ انھوں نے اسے آپ کی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے بی جے پی کا سیاسی تشہیر قرار دیا۔