اتوار, نومبر 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

وزیر اعلیٰ بہار نے کہا کہ ریاست میں صنعت کے لیے سازگار ماحول ہے اور ریاستی حکومت صنعت کاروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے

Hindustan Express by Hindustan Express
جون 15, 2025
in Featured
0
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کہا کہ صنعتی یونٹوں کے قیام سے آس پاس رہنے والے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور ان کی مالی مدد ہو گی، جس سے خطے کی اقتصادی ترقی ہو گی۔اتوار کو یہاں بہٹاکے سکندر پور انڈسٹریل ایریا میں واقع مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس صنعتی علاقے میں کئی صنعتی یونٹ مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو روزگار فراہم کرنے اور ان میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعلیٰ ادمی یوجنا شروع کی گئی ہے، جس کے تحت ہر طبقے کے لوگ انٹرپرینیورشپ کی طرف راغب ہو رہے ہیں اور اپنا کاروبار شروع کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں صنعت کے لیے سازگار ماحول ہے اور ریاستی حکومت صنعت کاروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو ریاست میں صنعتی اکائیاں قائم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ بہار انڈسٹریل انویسٹمنٹ پروموشن پالیسی بنائی گئی ہے، جس میں سرمایہ کاروں کی سہولتوں کا خیال رکھا گیا ہے۔مسٹر کمار نے کہا کہ یہاں مرد اور خواتین دونوں ہی مختلف قسم کے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی تیاری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے صنعتی یونٹ کے قیام سے آس پاس کے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور معاشی مدد ملے گی جس سے اس علاقے معاشی ترقی ہوگی۔ ہم نوجوانوںکی روزگار کے لیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور انہیں سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔آر کے شرٹس یونٹ میں اس وقت 180 سے زیادہ مقامی نوجوان لڑکے ۔ لڑکیاں کام کر رہے ہیں، جو مشین چلانے، ڈیزائننگ، سلائی اور پیکیجنگ جیسے ہنر مند کاموں میں مصروف ہیں۔ مستقبل میں یہ یونٹ تقریباً 1200 کارکنوں کو ملازمت دے گا۔ آر کے شرٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کو 2024 میں شرٹ کی تیاری کے لیے 37,056 مربع فٹ پر پھیلا ہوا شیڈ نمبر بی۔1 الاٹ کیا گیا تھا۔ اس یونٹ میں اپریل 2025 سے پیداوار شروع ہو چکی ہے۔

ڈی وی رنجن بیگ کلسٹر ہاتھ سے بنے ہوئے، کینواس، اور کارپوریٹ گفٹنگ بیگز کی تیاری میں مصروف ہے۔ یہ یونٹ خواتین کی قیادت میں چلنے والے ادارے کی ایک بہترین مثال ہے، جہاں 80 فیصد سے زیادہ ملازمین خواتین ہیں۔ ان خواتین کو سیلف ہیلپ گروپس اور مقامی این جی اوز کے ذریعے تربیت دی گئی ہے۔ یہ کلسٹر روزانہ 500 سے زیادہ بیگ تیار کرتا ہے، جو ہندوستان کے مختلف بازاروں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ 58.15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ جدید ترین انٹیگریٹڈ ای ریڈی ایشن سنٹرپھلوں ، سبزیوں ، مصالحے ، ہربل مصنوعات ، گوشت ، مچھلی جیسے زرعی مصنوعات کی شیلف لائف بڑھانے ، تحفظ کو یقینی بنانے اور برآمدات کے نقطہ نظر سے تیار کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔یہ سینٹر 3000 کے سی ایل صلاحیت کے کوبالٹ 60 ریڈی ایشن سورس سے لیس ہے، اس میں 4000 میٹرک ٹن کا کولڈ اسٹوریج، 4000 میٹرک ٹن کا ڈرائی گودام اور دو میٹرک ٹن فی گھنٹہ کی پروسیسنگ کی گنجائش والا ایکسپورٹ پیک ہاو¿س ہے۔ یہ ٹیکنالوجی عالمی فائیٹو سینیٹری معیارات کی تعمیل کو یقینی بناتی ہے، جس سے بہار کی پیداوار کیمیائی علاج کی ضرورت کے بغیر براہ راست برآمدات کے لیے موزوں ہوتی ہے۔اب تک اس مرکز سے لیچی اور زردالو آم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور قطر جیسی بین الاقوامی منڈیوں میں کامیابی سے برآمد کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں’گفٹ فرام بہار‘اقدام کے تحت قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کو پریمیم زردالو آموں کے 2,000 سے زیادہ باکس بطور تحفہ بھیجے گئے ہیں۔ اس سینٹر میں 100 سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو تربیت اور ملازمت دی گئی ہے، جو اب براہ راست زرعی برآمدی سپلائی چین میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ان تینوں اکائیوں نے 350 سے زائد لوگوں کو براہ راست روزگار فراہم کیا ہے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مقامی برادریوں سے ہے۔ یہ کوششیں خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے، دیہی صنعت کاری، اور ریاست میں ہنر مند افرادی قوت کی تخلیق کے ذریعے جامع ترقی کو فروغ دیتی ہیں۔ ریاستی حکومت ایم ایس ایم ای کی ترقی، زرعی اختراعات اور اقتصادی خود انحصاری کے لیے پرعزم ہے۔معائنہ کے دوران ایم پی سنجے کمار جھا، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، محکمہ صنعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مہیر کمار سنگھ، وزیراعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، پٹنہ ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم، انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مکل کمار گپتا ،سینئرپولیس سپرنٹنڈنٹ اوکاش کمار سمیت دیگر سنیئر افسران اور آر کے شرٹس یونٹ، ڈی ۔ وی رنجن بیگ کلسٹر اور انٹیگریٹڈ ای ریڈی ایشن سنٹر کے نمائندے موجود تھے۔

Tags: اقتصادی ترقیبہارریاستصنعتی یونٹگفٹ فرام بہارگفٹنگ بیگزمصنوعاتمعیارنتیش کمارنوجوانوزیر اعلیٰ
ShareTweetSend
Previous Post

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

Next Post

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In