منگل, نومبر 4, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں: نواز شریف

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 22, 2023
in خاص خبریں
0
نواز شریف کی خود ساختہ جلاوطنی ستمبر میں ہو سکتی ہے ختم
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دل میں رتی برابر بدلے یا انتقام کی تمنا نہیں، صرف اس قوم کی خوشحالی کی تمنا ہے، آئین پر عمل کرنے والے ریاستی ادارے، جماعتیں اور ستونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔نواز شریف نے کہا کہ 40 سال کی سیاست کا نچوڑ بتا رہا ہوں کہ اس کے بغیر کوئی آگے نہیں بڑھ سکتا، وہ بنیادی مرض دور کرنا ہوگا جس کی وجہ سے ملک بار بار حادثے کا شکار ہوجاتا ہے، نئے سفر کے آغاز کی ضرورت ہے۔ لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کہاں سے چھیڑوں فسانہ کہاں تمام کروں؟ ذرا نظر جو ملے پھر انھیں سلام کروں، یہ پوری لائن ہے، ہم سب لوگوں کے خلاف کیسز بنائے گئے مگر کسی نے ن لیگ کا جھنڈا نہیں چھوڑا، بجلی میں نے تو مہنگی نہیں کی، نواز شریف نے بجلی مہنگی نہیں کی۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ کیا سننا چاہتے ہیں، آئی لو یو ٹو، کچھ دکھ درد ایسے ہوتے ہیں جو انسان بھلا تو نہیں سکتا مگر کچھ دیر کے لیے ایک طرف رکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ کون ہیں جو نواز شریف کو ہر چند سال بعد قوم سے جدا کر دیتے ہیں، ہم نے تو ملک کی تعمیر کی، ایٹم بم بنایا، لوڈ شیڈنگ ختم کی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے جب میں واپس آتا تھا تو والدہ اور اہلیہ کلثوم دروازے پر کھڑی ہوتی تھیں، آج میں گھر جاؤں گا تو والدہ اور بیگم کلثوم گھر پر نہیں ہوں گی، جب کلثوم کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تو جیل سپرنٹنڈنٹ نے بیٹوں سےفون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی، جس جیل سپرنٹنڈنٹ نے بیٹوں سے فون پر بات نہیں کروائی اسی نے کلثوم کے انتقال کی اطلاع دی۔سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لینا نہیں چاہتا وہ فرق برقرار رکھنا چاہتا ہوں جو میری تربیت ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ دنیا کے طاقتور ترین صدر نے کہا دھماکے نہ کرنا مگر ہم نے دھماکے کیے، میری جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ امریکا کے صدر کے آگے بول سکتا تھا؟ کیا اسی بات کی سزا ملتی ہے، کیا اسی لیے ہماری حکومتیں توڑ دی جاتی ہیں؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے دور میں پیٹرول 60 روپے لیٹر اور ڈالر 104 روپے کا تھا، کیا نواز شریف کو اس لیے نکالا کہ اس نے ڈالر کو ہلنے نہیں دیا؟ آج حالات اتنے مشکل ہو چکے ہیں کہ بجلی کا بل دیا جائے یا بچوں کو کھلایا جائے، بجلی کے بل مہنگے ہونے کا معاملہ شہباز شریف کا نہیں اس سے بہت پہلے کا ہے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ آج 6 سال بعد کسی جلسے سے خطاب کر رہا ہوں، آپ کو پتہ ہے دھرنے کون کروا رہا تھا اس کے باوجود ہم بجلی بنا رہے تھے، مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے، زخم اتنے لگے ہیں کہ بھرتے بھرتے وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ بدلے کی کوئی تمنا نہیں ہے نواز شریف کے دل میں، ایک تمنا ہے کہ عوام کے گھر میں خوشیاں آئیں، اللّٰہ پاکستان اور مسلم لیگ کو اور طاقت دے، ہمارے زخموں کو نہ چھیڑو ورنہ اتنے آنسو نکلیں گے کہ طوفان آجائے گا، ہم پاکستان کو پھر جنت بنائیں گے، ہم سے پوچھتے ہیں ہمارا بیانیہ کیا ہے؟ اورینج لائن سے پوچھو جو شہباز شریف نے بنائی، ہمارا بیانیہ کراچی کی گرین لائن اور ہر شہر کی میٹرو بس سے پوچھو، ہمارا بیانیہ پوچھنا ہے تو ہماری اخلاقیات اور بزرگوں کی عزت سے پوچھو، دنیا میں مقام حاصل کرنا چاہتے ہو؟ سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، چار سال بعد بھی میرا جوش و خروش ٹھنڈا نہیں ہوا ہے، میرا جوش و جذبہ آج بھی اتنا ہی جوان ہے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ تسبیح میرے پاس بھی ہے لیکن میں اس وقت پڑھتا ہوں جب مجھے کوئی نہ دیکھ رہا ہو، بغل میں چھری منہ میں رام رام یہ مجھے نہیں آتا، اللّٰہ سے لو لگا کر آپ جو مانگیں گے وہ آپ کو عطا کرے گا، ندامت کا ایک آنسو سارے گناہ دھو دیتا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج اپنی تقریر میں مرزا غالب کا شعر سنایا۔
غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے
بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نے افتخار عارف کا شعر بھی سنایا۔
مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے
سابق وزیر اعظم نے فلسطین پر مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ اللّٰہ فلسطین کی مدد کرے، دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں مسئلہ فلسطین کا حل نکالو۔اس سے قبل نواز شریف گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ گاہ میں پہنچے تھے، مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف، اسحاق ڈار اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جلسہ گاہ میں نواز شریف کی آمد پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو خوش آمدید کہنے پورے پاکستان سے آئے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہ ہے تاریخ میں مینار پاکستان پر اس سے بڑا جلسہ نہیں ہوا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ہر بار قوم کی تقدیر بدلی تو انہیں اقتدار سے ہٹایا گیا، نواز شریف نے جیلیں اور جلا وطنی کاٹی، 9 مئی کا واقعہ دور کی بات ہے نواز شریف کے ہوتے ہوئے کبھی گملہ نہیں ٹوٹا۔اس سے پہلے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وتعز من تشاء وتذل من تشاء۔نواز شریف کی آمد سے قبل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف آج ایک بار پھر آپ کے درمیان موجود ہے۔

Tags: انتقامپاکستان مسلم لیگنواز شریف
ShareTweetSend
Previous Post

دنیا بھرکے مسلمانوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی

Next Post

اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو سات اکتوبر والا حملہ ہلکا دکھائی دے گا: حماس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو سات اکتوبر والا حملہ ہلکا دکھائی دے گا: حماس

اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو سات اکتوبر والا حملہ ہلکا دکھائی دے گا: حماس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In