پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

جامعتہ الہدایہ جے پور میں 28جنوری کو ’عالمی محفل حسن قرأت‘ کا ہوگا اہتمام

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 13, 2023
in دیار وطن
0
جامعتہ الہدایہ جے پور میں 28جنوری کو ’عالمی محفل حسن قرأت‘ کا ہوگا اہتمام
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پروگرام مین مصرکے مشہورقاری شیخ عبدالناصر حرک شرکت کریں گے

نئی دہلی/ جے پور(یو این آئی) عصری، مذہبی اور پیشہ وارانہ تعلیم کے بہترین سنگم جامعتہ الہدایہ جے پور میں 28جنوری کو ’عالمی محفل حسن قرأت‘ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں مصرکے مشہورقاری شیخ عبدالناصر حرک شرکت کریں گے۔ یہ اطلاع جامعتہ الہدایہ جے پور کے سربراہ مولانا فضل الرحیم مجددی نے دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ قرآن کریم جو کتاب ہدایت ہے، اس سے محبت وتعلق وعقیدت ہمارے ایمان کاجزء اورمسلمان ہونے کی علامت ہے، قرآن کی تعلیم،اس کی اشاعت، اوراس کی تلاوت اورقرآن سننے کا جذبہ ہرصاحب ایمان کے دل میں موجزن رہتاہے، اورخدمت قرآن اوراشاعت قرآن کو وہ اپنی سعادت اورآخرت میں نجات کا ذریعہ تصور کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو قرآن مجید کے معانی ومعارف کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں قرآن مجیدکی قرأت کی بھی تعلیم دی تھی،آپ ؐ نے خصوصیت کے ساتھ چارصحابہ کرام کو علم قرأت سے فیضیاب فرمایاتھا، اورعام صحابہ کوحکم دیاتھاکہ ان سے قرآن سیکھو،یہ چارصحابہ عبداللہ بن مسعود،سالم مولیٰ حذیفہ، معاذ بن جبل اوراُبی ابن کعب رضوان اللہ علیھم اجمعین تھے۔
مولانا مجددی نے کہاکہ ہم سب کے لئے خوشی ومسرت کا موقع ہے کہ 28/جنوری2023 بروز سنیچر بعد نماز مغرب جامعۃ الہدایہ میں ’عالمی محفل حسن قرأت‘ قرآن کامقدس ومبارک پروگرام ہونے جارہاہے، جس میں مصرکے مشہورقاری شیخ عبدالناصر حرک تشریف لارہے ہیں اورہمارے ملک کے نامور ومعروف قراء شرکت فرمارہے ہیں، ان سب کی قرأت سے ہم سب محظوظ ہوں گے۔
جامعہتہ الہدایہ کی خصوصیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جامعۃ الہدایہ کومدارس عربیہ ہندیہ میں یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ مدارس اسلامیہ میں سب سے پہلے اس کے درجہ ثانویہ ثانیہ(X) کے سرٹیفکٹ کوبعض عصری جامعات نے ہائی اسکول کے مساوی تسلیم کیاہے، اورجامعہ کا درجہ ثانویہ ثانیہ(X) پاس طالب علم عصری جامعات کے گیارہویں کلاس کے ٹیسٹ میں بیٹھنے کامجاز ہے، نیز انہی جامعات نے جامعۃ الہدایہ جے پورکے عالم کو B.U.M.S.ودیگر مخصوص کورسیز کیلئے داخلہ امتحان میں شریک ہونے کا اہل ماناہے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی،علی گڑھ، جامعہ ملیہ اسلامیہ،دہلی، جامعہ ہمدرد، دہلی، بنارس ہندویونیورسٹی، بنارس، اورمولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد نے جامعۃ الہدایہ کی سند کو منظورکرتے ہوئے اعلیٰ عصری تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ طلبہ کو جامعہ میں رہتے ہوئے مرکزی حکومت سے منظورشدہ کچھ کورسیز بھی کرائے جاتے ہیں تاکہ طالب علم جب جامعہ سے فارغ ہو تو اس کے پاس یہاں کی اسناد کے ساتھ سرکاری ادارہ کاسرٹیفکٹ بھی ہواوروہ اسکول وکالج کے طلبہ کے شانہ بشانہ عصری جامعات میں داخلہ کے اہل ہوں۔

Tags: جامعتہ الہدایہجے پورعالمی محفل حسن قرأت
ShareTweetSend
Previous Post

رواں سیزن میں گندم کی ریکارڈ فصل متوقع

Next Post

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In