بدھ, اکتوبر 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب جہانِ اردو

اردو کتاب میلے کے چھٹے دن مباحثہ و غزل سرائی کا مقابلہ

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 11, 2024
in جہانِ اردو
0
اردو کتاب میلے کے چھٹے دن مباحثہ و غزل سرائی کا مقابلہ
0
SHARES
64
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی، 11جنوری (یو این آئی) قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام اور انجمن اسلام کے اشتراک سے جاری 26 واں قومی اردو کتاب میلہ میں اردو زبان اور کتابوں سے محبت کرنے والے شریک ہوکر اپنی پسندیدہ کتابیں خرید رہے ہیں۔ پانچ دنوں کے اعداد و شمار کے مطابق یومیہ تقریباً سات لاکھ کی کتابیں فروخت ہو رہی ہیں اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں شائقینِ کتب و زبان مزید کثیر تعداد میں اس میلے سے استفادہ کریں گے۔

آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق میلے کے چھٹے دن کے پرو گراموں کی میزبانی آئیڈیل فاؤنڈیشن کے تعلیمی شعبے کوکن ٹیلنٹ فورم نے کی اور پہلے سیشن میں اسکولی طلبہ و طالبات کے مابین ڈبیٹ کا پروگرام ہوا، جس میں جج کے فرائض امین مہمتولے، ضیاء الدین شیخ اور جاوید مقصود نے انجام دیے۔ کمال مانڈلیکر اور داؤد چوگلے نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ علی ایم شمسی نے صدارت کی۔ مفتی سفیان ونو اور یاسین دلوی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک پروگرام تھے۔ یہ مباحثہ مصنوعی ذہانت کے فوائد و نقصانات کے موضوع پر تھا، جس میں چار چار طلبہ و طالبات کے دو گروپ نے حصہ لیا اور تین راؤنڈ میں ایک گروپ نے اے آئی کی حمایت میں، جبکہ دوسرے گروپ نے اس کی مخالفت میں تقریریں کیں۔ اس مباحثے میں پہلی پوزیشن آمنہ عثمان شیخ، دوسری پوزیشن حافظ محمد اور تیسری پوزیشن ملک آفرین شکیل نے حاصل کی۔کمال مانڈلیکر کے اظہار تشکر کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
اردو فارسی اور عربی تدریس کی صورت حال کے حوالے سے دوسرے سیشن کا انعقاد ہوا۔ جس کا اہتمام شعبہئ اردو، فارسی و عربی نے کیا۔ اس سیشن کی صدارت پروفیسر انور پاشا نے کی اور ڈاکٹر تابش خان نے نظامت کی۔ مہمانان خصوصی پروفیسر اخلاق احمد آہن، پروفیسر شفیع شیخ اور مہمانان اعزازی ڈاکٹر عبداللہ امتیاز اور ڈاکٹر جمشید احمد ندوی رہے۔ ڈاکٹر جمشید ندوی نے ہندوستان، خصوصا ممبئی میں عربی کی تدریسی صورت حال پر گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی سطح پر تو عربی کی تدریسی صورت حال بہتر ہے اور ملک بھر میں پچاس سے زائد یونیورسٹیز میں عربی کی اعلی تعلیم کا نظم ہے، مگر اسکول کی سطح پر حالات اتنے اچھے نہیں ہیں، جس پر توجہ کی ضرورت ہے۔
پروفیسر شفیع شیخ نے ممبئی یونیورسٹی میں اپنے 35 سالہ تدریسی تجربات کی روشنی میں غیر مادری زبان کی تحصیل و تدریس کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات کا دلچسپ انداز میں جائزہ پیش کیا۔ پروفیسر اخلاق احمد آہن نے ہندوستان میں فارسی زبان کی تدریسی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ فارسی بیرونی زبان ہے، حالانکہ یہ درست نہیں ہے،یہ ہمارے برصغیر کی ہی زبان ہے جس کی کئی سوسالہ تاریخ ہے۔ عہد وسطی میں فارسی ایک عالمی سطح کی زبان تھی اور ہمارے یہاں کی تقریبا سبھی زبانوں کو بنانے سنوارنے میں اس کا حصہ رہا ہے۔ اس کی اصطلاحات و محاورات ساری ہندوستانی زبانوں میں پائے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی علمی روایت کو عالمی پیمانے پر تعارف اسی زبان سے حاصل ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ فارسی زبان کی تعلیم کو ہمیشہ سے اہمیت حاصل رہی ہے اور آج بھی 150 یونیورسٹیوں میں اس کی تعلیم ہورہی ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی میں بھی فارسی کو ایک کلاسیکی ہندوستانی زبان کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور اسکولوں میں اس کی تدریس پر خصوصی توجہ دیے جانے پر زور دیا جا رہا ہے۔ پروفیسر آہن نے کہا کہ اردو کے بڑے شعرا کو بغیر فارسی جانے ہم نہ سمجھ سکتے ہیں، نہ اچھی طرح پڑھ سکتے ہیں۔ اس زبان میں نہ صرف اسلامیات بلکہ سناتن دھرم، سکھ دھرم اور دیگر مذاہب کا بڑا تصنیفی سرمایہ موجود ہے اس لیے اس کی تعلیم و تدریس کی غیر معمولی اہمیت ہے اور آیندہ بھی رہے گی۔

ڈاکٹر عبداللہ امتیاز نے اردو زبان کو تدریسی سطح پر درپیش مسائل کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ ہمیں اپنی مادری زبانوں کی حفاظت کرنی ہے تو نئی نسل کو اردو کی تعلیم دینی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں جو خطے اردو کا مولد رہے ہیں وہاں حالات اتنے اچھے نہیں، مگر مہاراشٹر اور ممبئی میں اردو کی تدریسی صورت حال بہت اچھی ہے، یہاں پندرہ سو گورنمنٹ ایڈڈ اور پانچ ہزار غیر سرکاری اردو اسکول کامیابی سے چل رہے ہیں اور ممبئی یونیورسٹی کا شعبہ اردو زبانوں کے تمام شعبوں سے زیادہ کامیاب ہے۔
پروفیسر انور پاشا نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اردو زبان ناموافق حالات و مسائل کے باوجود نہ صرف زندہ ہے، بلکہ ممبئی کے اس کتاب میلے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اردو زبان کے شیدائی کس جوش و خروش کے ساتھ اردو سے اپنی محبت کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زبان کا تعلق ثقافت سے ہوتا ہے، جذبات اور روح سے ہوتا ہے اس لیے اسے تمام تر کوششوں کے باوجود ختم نہیں کیا جا سکتا۔ زبان صرف بولی نہیں ہے، ہماری شناخت کا وسیلہ بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اردو ہی نہیں، ہر زبان کی تدریس کا مسئلہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، انھوں نے تعلیم کو معیشت سے جوڑنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اگر کسی زبان کا معیشت سے رشتہ کٹتا ہے تو اس کا منفی اثر اس کی تعلیم پر بھی پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اردو کے ساتھ دوسرے تعلیمی شعبوں میں بھی سنجیدہ جد و جہد کرنی چاہیے تاکہ ہم ہر شعبے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ آخر میں کتاب میلے کے
مقامی کوآرڈینیٹر امتیاز خلیل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہاراشٹر میں اردو کی بہتر صورت حال کے حوالے سے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے مراٹھی بولنے والے بھی اردو کو اپنی دشمن زبان نہیں سمجھتے، بلکہ اس سے محبت کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے اس زبان کو ہر اعتبار سے پھلنے پھولنے میں مدد ملی ہے۔ اس موقعے پر ممبئی یونیورسٹی اور مختلف سکول، کالجز کے طلبہ و اساتذہ کی بڑی تعداد موجود رہی۔

Tags: آئیڈیل فاؤنڈیشناردوانجمن اسلامقومی اردو کونسل
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے وار روم بنایا

Next Post

نتیش نے بہار ڈائری اور نئے سال 2024 کے کلینڈر کا اجرا کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نتیش نے بہار ڈائری اور نئے سال 2024 کے کلینڈر کا اجرا کیا

نتیش نے بہار ڈائری اور نئے سال 2024 کے کلینڈر کا اجرا کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In