اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام ’مشاعرہ جشن جمہوریت‘ کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 31, 2023
in آئینہ شہر
0
اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام ’مشاعرہ جشن جمہوریت‘ کا انعقاد
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):محکمۂ فن، ثقافت والسنہ، حکومت دہلی ، اردو اکادمی دہلی کی جانب سے حسب روایت ’مشاعرہ جشن جمہوریت‘ کا انعقاد ایوانِ غالب، ماتاسندری لین، نئی دہلی میں عمل آیا۔اس موقع پرمہمانوں کو گلدستہ پیش کرکے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔جب کہ شمع روشن کرکے مشاعرے کا باضابطہ آغاز ہوا۔ اردو اکادمی دہلی کی جانب سے جاری ریلیز میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔
مشاعرے کی صدارت سینئر شاعر اظہرعنایتی نے کی اورمشاعرے کی نظامت کے فرائض معین شاداب نے انجام دیے۔جب کہ افتتاحی پروگرام کی نظامت اطہر سعید نے کی۔

شمع مشاعرہ روشن کرتے ہوئے جناب عمران حسین، حاجی تاج محمد، جناب اظہر عنایتی، ذاکر خان، محمد احسن عابد اور اسرار قریشی

مہمان خصوصی کی حیثیت سے دہلی کے وزیر برائے خوراک و رسدعمران حسین نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری اردو کے چاہنے والوںسے گزارش ہے کہ وہ مشاعرے میں شرکت کریں،کیوں کہ یہ تاریخی مشاعرہ ہے اور یہاں مدعو شعرا عالمی شہرت یافتہ ہیں، جن کا ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی ڈنکا بجتا ہے۔اس مشاعرے کی خوب خوب تشہیر ہونی چاہئے کیوں کہ مشاعرے ہماری تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ اتحاد و اتفاق کا پیغام دیتے ہیں۔
اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے استقبالیہ کلمات میں تمام شعرائے کرام اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی سرپرستی کے سبب ہم مستقل آگے بڑھ رہے ہیں اور اس نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد ممکن ہو پا رہا ہے۔
اردو اکادمی دہلی کے سکریٹری محمد احسن عابد نے خیرمقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تاریخی اور روایتی مشاعرہ ہے،یہ مشاعرہ بنیادی طور پر لال قلعے کے مشاعرے کی ایک کڑی ہے۔ ہم نے اس سال مختلف مقامات پر مشاعرہ جشن جمہوریت منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہے، جن میں ایک مشاعرہ 3؍فروری کو انڈیا اسلامک سینٹر میں منعقد ہوگا بقیہ مشاعروں کی تاریخ اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
مشاعرے میں مدعو شعرائے کرام میں منظر بھوپالی، جوہر کانپوری، شکیل اعظمی، مدن موہن دانش، پاپولر میرٹھی، اقبال اشہر، حامد بھساؤلی، شرف نانپاروی، شبینہ ادیب اور علینہ عترت نے اپنا کلام پیش کیا۔ قارئین کے لیے شعرائے کرام کے منتخب اشعار پیش خدمت ہیں:


بکھر جائیں تو ہندو سکھ مسلماں
جو مل جائیں تو ہم ہندوستاں ہیں
(اظہرعنایتی)
بہت خراب ہے ماحول اس زمانے کا
نکلیں گھر سے تو ماں باپ کی دعا لے کر
(منظر بھوپالی)
وطن پہ مٹنا تو ہے نیک کام اپنے لیے
مرے نبیؐ نے کہا ہے وطن سے عشق کرو
(جوہر کانپوری)
اب تو بدنامی سے شہرت کا وہ رشتہ ہے کہ لوگ
ننگے ہوجاتے ہیں اخبار میں رہنے کے لیے
(شکیل اعظمی)
خامشی کو مری دعا سمجھو
اور جو بول دوں ہوا سمجھو
(مدن موہن دانش)
ایک بیوی کئی سالے ہیں خدا خیر کرے
کھال سب کھینچنے والے ہیں خدا خیر کرے
(پاپولر میرٹھی)
حوصلہ رکھو رات بیتے گی
دیکھنا روشنی ہی جیتے گی
( اقبال اشہر)
عاصی سے خوش نہیں ہے ولی سے بھی خوش نہیں
یہ کون شخص ہے جو کسی سے بھی خوش نہیں
( حامد بھساؤلی)
لبوں سے پھول کھلانے کا سلسلہ رکھنا
کسی نے کانپتے ہونٹوں سے التجا کی ہے
(شرف نانپاروی)
جب تلک ہے دم میں دم سب کو ترنگے کی قسم
دل کی دھرتی پر ترنگا آسما ںبن کر رہے
( شبینہ ادیب )
گلی سے کھلواڑ کر رہی تھی ہوا
دل کو تیرا خیال کیوں آیا
(علینہ عترت )
یہ کس کا شہر تھا بازار تو بہت تھے وہاں
مگر کفن کے علاوہ کچھ اور تھا ہی نہیں
(معین شاداب)


اردو اکادمی کی گورننگ کونسل کے اراکین میںعبدالماجد نظامی، محمد مستقیم خان،رفعت علی زیدی،محمود خان، اسرار قریشی، نفیس منصوری، منے خاں، رخسانہ خان، جاوید رحمانی، سلیم چودھری، محمد شاداب اورنکہت پروین کے علاوہ اہم شرکا میں دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان،منیر ہمدم،ڈاکٹر رحمان مصور، انس فیضی، امیر امروہوی ،غلام معین الدین، ڈاکٹر رضوان شاد وغیرہ نے بھی شرکت کی اور مشاعرے سے محظوظ ہوئے۔

Tags: اردو اکادمیایوانِ غالبمشاعرہ جشن جمہوریت
ShareTweetSend
Previous Post

گورکھ ناتھ مندرکے سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کے قصوروار مرتضیٰ کو سزائے موت

Next Post

دہلی فساد معاملہ میں نامزد ۹مسلم ملزمین کوکورٹ نے بری کردیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی فساد معاملہ میں نامزد ۹مسلم ملزمین کوکورٹ نے بری کردیا

دہلی فساد معاملہ میں نامزد ۹مسلم ملزمین کوکورٹ نے بری کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In