پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب

ادے پورمیں لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مارچ 28, 2023
in دیارِادب
0
ادے پورمیں لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یم آئی ظاہر، آلوک سریواستو اور ثروت خان نے اردو کا جادو جگایا

ادے پور(پریس ریلیز) اردو کی کہانی، سخن کا سفر اور شاعری کا جادو۔ معروف شاعر، صحافی اور اینکر ایم آئی ظاہر، آلوک سریواستو اور معروف افسانہ نگار اور ناول ت ڈاکٹر ثروت خان نے دلچسپ پیشکشوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔یہ تخلیقی تنظیم مولک آرگینایزیشن آف کیٹو اینڈ پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام موہن لال سکھاڑیہ یونیورسٹی کے بپا راول آڈیٹوریم میں تین روزہ راجستھانی، اردو اور ہندی ادے پور لٹریچر فیسٹیول روہ میلہ کا منظرتھا، اس خوبصورت تقریب کے دوران غزل گائیکی اور تخلیق کے کرشمے نے ادب، فن اور ثقافت کی خوشبو بکھیری۔ پروگرام میں ادب، موسیقی، گائیکی، مصوری، اداکاری اور مجسمہ سازی کی مشہور شخصیات نے اپنے فن کا جادو جگا کر دل موہ لیا۔ خاص بات یہ تھی کہ پورے آڈیٹوریم کو خوبصورت پینٹنگز اور آرٹسٹک اشیاء سے سجایا گیا تھا۔
میلے کا دوسرا دن اردو کے لیے وقف تھا۔ اس دوران مشہور شاعر صحافی اور اینکر آلوک سریواستو نے آلوک نامہ پروگرام کے دوران شاعری کا جادو جگایا۔ جبکہ شاعری…کل آج اور کل…سیشن میں، اردو کے مشہور شاعر، صحافی اور اینکر ایم آئی ظاہر، مشہور اداکار اور قلمکار مہندر مودی، معروف افسانہ نگار اور ناول نگار و راجستھان اردو اکیڈمی کی رکن اور کنوینر، ڈاکٹر ثروت خان، موہن لال سکھاڑیہ یونیورسٹی ادے پور میں شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر حدیث انصاری اور نوجوان شاعر اشونی متل نے اردو شاعری کے سفر پر دلچسپ گفتگو کی۔ اس کے بعد… سنیما میں اردو اور ہندی کی نزدیکیاں…سیشن میں ویبھو مودی اور رجت میگھنانی نے گفتگو کی۔ بھوپیندر پنوار، کومل بارہٹ ہیمنت جوشی، چیتن آاودچیہ، سنیل لڈھا، ڈاکٹر چترسین، درشنا راج ویدیا، نمت کڑیا، نیلوفر منیر اور بھاویش ستھار نے غزل گائیکی کے ساتھ پینٹنگ سیشن میں اپنا جادو دکھایا۔ اس دوران قلمکاروں اور فنکاروں کو دوشالے سے نوازا گیا۔


پہلے روز 24 مارچ کو منعقد راجستھانی زبان کے پہلے سیشن میں ڈاکٹر ارجن دیو چارن، ڈاکٹر ایی دن سنگھ بھاٹی، مدھو اچاریہ، پرشوتم پلو، پرمود شرما، سریش سالوی نے حصہ لیا۔ راجویر سنگھ چلکوئی، ہریش بی شرما، جگدیش گجر، اور کاجل ورما نے دوسرے سیشن میں شرکت کی۔ پرشوتم پلو، موہن لال جاٹ، مونیکا گوڑ، چھترپال شیواجی، وملا مہریا، نریندر سنگھ راول نے راجستھانی زبان کی شاعری کے سیشن میں حصہ لیا۔ اسی طرح شری کرشن جگنو، پشکر گپتیشور، ڈاکٹر لوکیش راٹھوڑ اور ریکھا شرما نے ادبی اور روحانی سفر کے سیشن میں حصہ لیا۔ موسیقی کے سیشن میں ریپر تنشک، رچیتا پالیوال، رودرادتیہ پالیوال، ہارمونیم پر پرتھم پاٹھک اور طبلہ پر تریجل پالیوال نے ایک ساتھ بجایا۔ تیسرا دن 26 مارچ ہندی کے لیے وقف تھا۔ جس میں ہندی کے مشہور ادیب اور ہدایت کار بھانو بھارتی، پرتاپراؤ، بھنور لال واس، چیتن اودیچیہ، انوج گرگ، دنیش پنت، کنجن اچاریہ اور شبھم امیتا نے حصہ لیا۔
بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر شیوراج سونوال، میلے کے ڈائریکٹر کپل پالیوال، بانی صدر مہیش امیتا، آرٹ کوآرڈینیٹر ہیمنت جوشی، میلے کی کوآرڈینیٹر ریکھا شرما، میڈیا کوآرڈینیٹر گوری کانت شرما، میلے کے مشیر انیل ددھیچ اور میلے کے مشیر آشیش ہرکاوت نے خوبصورت فنکارانہ اور منظم ادبی میلہ پیش کیا۔ . پروگرام کے دوران فن سے محبت کرنے والوں کی اچھی خاصی موجودگی تھی۔I

Tags: اردو کی کہانیسخن کا سفرشاعری کا جادولٹریچر فیسٹیول
ShareTweetSend
Previous Post

چیئرپرسن دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نے حج2023کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

سیاحتی مقامات کا تحفظ پی پی پی ما ڈ ل پر کیا جائے گا:وزیرسیاحت اترپردیش

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
سیاحتی مقامات کا تحفظ پی پی پی ما ڈ ل پر کیا جائے گا:وزیرسیاحت اترپردیش

سیاحتی مقامات کا تحفظ پی پی پی ما ڈ ل پر کیا جائے گا:وزیرسیاحت اترپردیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In