جمعرات, فروری 12, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پاکستان ہندوستان کے ساتھ مشروط مذاکرات چاہتا ہے:ممتاز زہرا بلوچ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 29, 2022
in اخبارجہاں
0
پاکستان ہندوستان کے ساتھ مشروط مذاکرات چاہتا ہے:ممتاز زہرا بلوچ
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام ٓباد(ایجنسیاں):پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ مشروط مذاکرات چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت دہشت گردی ترک کر کے کشمیر کا مسئلہ حل کرے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں، پاکستان سے ہندوستان کے تعلقات واضح ہیں، ہندوستانی حکام ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوشاں رہے گا، بھارت ذمے دار ملک کا کردار ادا کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان رواں سال دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی حکام کے بیرون ملک دورے اہم رہے۔ امریکا، چین، یورپ، مشرق وسطیٰ سمیت اہم ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 2022 میں پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے باہر نکلا، کوپ 22 کانفرس میں پاکستان کے مؤقف کو سراہا گیا، موسمیاتی تبدیلی، سرمایہ کاری، توانائی پر امریکا کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیے کوشاں ہے، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت نے مختلف فورمز پر افغان حکام سے ملاقاتیں کیں، پاک افغان بارڈر پر کشیدگی پر کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملہ کیا گیا، پاکستان پر امن ہمسائیگی تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کر سکتا ہے، پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر ڈوزئیر اقوام متحدہ کو دیا، او آئی سی سیکریٹری جنرل نے 11 دسمبر کو آزاد جموں کشمیر کا دورہ کیا۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، کلبھوشن جادھو کے کیس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، بارڈر، سیکیورٹی کے مسائل پر بھی افغان حکام سے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائفر کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، ہمیں سائفر کا معاملہ دوبارہ نہیں کھولنا چاہیے، وزیرِ اعظم 9 جنوری کو سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی پر مشترکہ کانفرس کی سربراہی کریں گے۔ممتاز زہرا بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بہت نقصان پہنچا، دنیا بھر میں پاکستانی مشنز نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوست ممالک کو آگاہ کیا، دوست ممالک نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر مدد کی۔

Tags: پاکستانپاکستانی دفتر خارجہمشروط مذاکراتہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

پرگیہ کی ”اشتعال انگیزی“ کے خلاف جئے رام سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے

Next Post

مکیش امبانی کے چھوٹے فرزند کی منگنی ہوگئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مکیش امبانی کے چھوٹے فرزند کی منگنی ہوگئی

مکیش امبانی کے چھوٹے فرزند کی منگنی ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In