پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home افکارِ جہاں

پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتہ بحال کرنے کااشارہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 29, 2022
in افکارِ جہاں, خاص خبریں
0
پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتہ بحال کرنے کااشارہ
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد(ایجنسیاں):پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تجارت کی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔ ایسے وقت میں جبکہ بدترین سیلاب نے اہم فصلوں کو بڑے پیمانے پر تباہ اور مویشیوں کو ہلاک کر دیا ہے، پاکستان کے موقف میں تبدیلی کو اہم بتایاجارہاہے۔ملک میں مہنگائی پہلے ہی زیادہ تھی اور اب سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ اسی درمیان پاکستانی حکام نے پیر کے روز ہندوستان کے ساتھ تجارت دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ دیا ۔جرمن خبررساں ادارہ ڈوئچ ویلے کی اطلاع کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں فصلوں کی تباہی کے بعد لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے ہندوستان سے سبزیاں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد پر غور کر سکتی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ہزاروں ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلوں کی تباہی کے بعد ملک میں خوراک اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق تقریباً 10 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستان میں پہلے ہی مہنگائی عروج پر تھی اور اس تازہ آفت سے اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ تیس برسوں میں ہونے والی تباہ کن بارشوں کی وجہ سے ایک ہزار پچاس سے زائد افراد ہلاک جبکہ تینتیس ملین سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ امدادی کارکن ابھی تک ایسے ہزاروں افراد کو بچانے میں مصروف ہیں، جو سیلابی پانیوں میں پھنس چکے ہیں۔ بچائے گئے افراد کو نہ صرف خوراک بلکہ خیموں کی بھی ضرورت ہے۔
نئی دہلی کی جانب سے سن 2019 میں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ہند-پاک تعلقات ایک نئی نچلی سطح پر آ گئے تھے۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے مابین تلخی بڑھی اور اسلام آباد نے سفارتی تعلقات کو محدود بنانے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کر دی تھی جبکہ سرحد پار آمدورفت بھی روک دی گئی تھی۔
تاہم حکومت پاکستان نے کووڈ انیس کی وبا پھوٹنے کے بعد ہندوستان سے دوا سازی کے لیے مصنوعات کی درآمد کی اجازت دے دی تھی۔ گزشتہ سال مارچ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے ہندوستان کے ساتھ تجارت بحال کرنے کا اعلان کیا تھالیکن اگلے ہی دن یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا۔

Tags: تجارتکاروبارہندوپاک
ShareTweetSend
Previous Post

صحافی صدیق کپن کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا یوپی سرکارکو نوٹس

Next Post

مقتدى الصدر نے کی سیاست سے توبہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
مقتدى الصدر نے کی سیاست سے توبہ

مقتدى الصدر نے کی سیاست سے توبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In