منگل, جولائی 8, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

صحافی صدیق کپن کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا یوپی سرکارکو نوٹس

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 29, 2022
in خاص خبریں
0
صحافی صدیق کپن کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا یوپی سرکارکو نوٹس
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈسک)۔سپریم کورٹ نے پیر کے روزصحافی صدیقی کاپن کی درخواست ضمانت پراترپردیش حکومت کو ایک نوٹس جاری کیاہے، جسے ایک دلت لڑکی کی عصمت ریزی او رقتل کے معاملے کی رپورٹنگ کرنے کے لئے ہاتھر س جاتے وقت 5اکتوبر2020کو اترپردیش پولیس نے یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیاتھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر وکیل کپل سبل‘ کاپن کی نمائندگی کررہے ہیں جنھوں نے چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی نگرانی والی بنچ کے سامنے کہاکہ میڈیا سرگرمیوں کی انجام دہی کےلئے میرے موکل کے اکاونٹ میں پی ایف آئی نے 45,000روپئے کی رقم جمع کرانے کا کلیدی الزام ہے‘ تاہم اس کا کوئی ثبوت نہیں اوریہ محض الزامات ہیں۔ سبل نے کہاکہ ”پی ایف ائی کوئی دہشت گرد تنظیم نہیں ہیں۔ پی ایف ائی کوئی ممنوعہ تنظیم نہیں ہے۔ میں ایک صحافی ہوں۔ میں ہاتھرس محض معاملے کی رپورٹنگ کے لئے جارہاتھا“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ان کے موکل سابق میں ایک نیوز پیپر کے لئے کام کرتے تھے اس کاتعلق پی ایف ائی سے تھا اور اب وہ اس تنظیم سے وابستہ نہیں ہیں۔یوپی حکومت کے وکیل نے کاپن کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کے بعض ملاممین دہلی فسادات معاملہ کے بھی ملزمین ہیں۔ سیاست کی خبر کے مطابق سبل نے کہاکہ کپن دہلی فسادات میں کوئی ملزم نہیں ہیں۔ دلائل سننے کے بعد مذکورہ بنچ جس میں ایس رویندرا بھٹ بھی شامل ہیں نے یوپی کے وکیل سے اس معاملے میں اعتراض داخل کرنے کا استفسار کیا او رکپن کی درخواست پر ایک نوٹس جاری کی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں سنوائی اگلے ہفتہ تک ملتوی کردی ہے۔ ا س ماہ کی ابتداء میں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے کپن کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔عدالت عظمیٰ میں کپن کی درخواست میں کہاگیاہے کہ ”درخواست کو مسترد کئے جانے کے نتیجے میں درخواست گذار جو کہ ایک صحافی بھی ہے اور 12سال کا صحافتی تجربہ رکھتے ہیں‘ جنھوں نے کیرالا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ دہلی چیاپٹر کی بطور سکریٹری نمائندگی بھی کی ہے‘مسلسل قید میں ہیں۔
فی الحال مذکورہ درخواست گذار نے سلاخوں کے پیچھے تقریبا دو سال گذار دئے ہیں‘ صرف اس لئے کہ اس نے ہاتھرس عصمت دری قتل کے بدنام زمانے معاملے کی رپورٹنگ کی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری ادا کرنے کی کوشش کی ہے“۔
درخواست میں استدلال کیاگیاہے کہ یہ درخواست آزادی کے حق کے ساتھ ساتھ ائین کے تحت آزاد میڈیامیں موجود اظہار رائے اور تقریر کی آزادی کے متعلق بنیادی سوالات اٹھاتی ہے۔مذکورہ عدالت نے جس گاڑی میں صحافی سفر کررہے تھے اس کے ڈرائیور کو ضمانت دیدی ہے۔ کپن کی درخواست میں کہاگیاہے کہ وہ فی الحال ’ازہی موکوم“ نیوز پیپر کے لئے کام کررہے ہیں اور پریس کلب آف انڈیا اور کیرالا یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (کے یو ڈبلیو جے) کے ایک رکن بھی ہیں۔ درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ ”درخواست گذار ہے ایک ایسا فرد ہے جس کی شبہہ صاف ہے اور وہ کبھی ماضی میں قانون کی خلاف ورزی کرتے نہیں پائے گئے ہیں۔
اپنی فیملی کے گذارے کا واحد ذریعہ ہیں اور اکٹوبر2020سے ان کی قیدگھر والوں اوردوستوں کے لئے ناقابل تسخیر معاشی اور ذہبی مشکلات حالات پیدا کی ہے“۔درخواست میں کہاگیاہے کہ ان کی گرفتاری جھوٹے دعوی پر کی گئی ہے کہ وہ امن کو درہم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ یوپی حکومت کا کہنا ہے کہ کہ وہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا جو ممنوعی تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک مومنٹ آف انڈیا(ایس ائی ایم ائی) کی ”تنظیم نو“ ہے۔ یہ بھی الزام لگایاگیا ہے کہ کاپن ”تیجس“ اخبار کے لئے کام کیاہے جو2018ڈسمبر میں بند ہوگیاہے۔ یہ پی ایف ائی کا ترجمان ہے۔

Tags: صحافیصدیق کپنعدالت عظمیٰکیرالہ
ShareTweetSend
Previous Post

حجاب پر پابندی کیخلاف دائرعرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت

Next Post

پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتہ بحال کرنے کااشارہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتہ بحال کرنے کااشارہ

پاکستان کا ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتہ بحال کرنے کااشارہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In