جمعرات, نومبر 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

ملائم کی آخری رسومات کی ادائیگی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 11, 2022
in بزم شمال, دیار وطن
0
ملائم کی آخری رسومات کی ادائیگی

SAIFAI, OCT 11 (UNI):- Locals during the funeral of Samajwadi Party founder Mulayam Singh Yadav, in Saifai on Tuesday. UNI PHOTO-94U

0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اٹاوہ:(یواین آئی)اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو کا منگل کو ان کے آبائی گاؤں سیفئی میں نم آنکھوں کے ساتھ آخری رسومات کی ادائیگی کردی گئی۔ہزاروں خیرخواہوں و پارٹی کارکنوں نے آبدیدہ آنکھوں سے اپنے لیڈر کو الوداع کہا۔ ملائم کے بیٹے و ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ملائم سنگھ یادو امر رہیں۔دھرتی پتر امر رہیں‘ کے فلگ شگاف نعروں کے درمیان ان کے جسد خاکی کو مکھیہ اگنی دی۔آخری رسومات کی ادائیگی پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئیں۔اس موقع پر اپنے لیڈر کے آخری دیدار کے لئے میلہ گراونڈ میں عوام کا جم غفیر امڈپڑا۔
اس موقع پر پورا یادو خاندان بشمول شیوپا ل سنگھ یادو، رام گوپال یادو، دھرمیندر یادو، آدتیہ یادو، ڈمپل یادو، پرتیک یادو اور دیگر خاندانی اراکین اور رشتہ دار و لواحقین خاص طور سے موجود تھے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ،لوک سبھا اسپیکر اوم پرکاش برلا،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) صدر شردپوار،مختلف ریاستوں کے وزرا ءاعلی،مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے ان کے آخری رسومات کی ادائیگی سے قبل ان کا آخری دیدار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
سوسلشٹ لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کہا’ملائم سنگھ جی سے ہمارے بہت خوشگوار تعلقات تھے۔ملائم سنگھ کو زمین سے جڑا ہوا لیڈر مانا جاتا تھا۔ملائم کا انتقال ہندوستانی سیاست کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
اس دوران یوپی کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو جی کا انتقال کافی تکلیف دہ ہے آج سیفئی پہنچ کرمغموم دل کے ساتھ ان کے جسد خاکی کو خراج عقید پیش کرتے ہوئے خدا سے ان کے روح کی تسکین کی دعا کی۔ اس سے قبل صبح ملائم کے جسد خاکی کوسیفئی میلہ گراونڈ کے پنڈال میں لایا گیا جہاں ملائم کے آخری دیدار کے لئے عوام کا جم غفیر امڈ پڑا۔چھتس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل،راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت،تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ،یوپی کے نائب وزراء اعلی کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو،ایس پی کی راجیہ سبھارکن جیہ بچن،اور ان کےبیٹے ابھیشیک بچن نے ملائم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ساتھ ہی یوگ گرو بابا رام دیو، صنعت کار انل امبانی، سبرت رائے،ایس پی کے سینئر لیڈر و لمبے عرصے تک ملائم کے ساتھ رہے محمد اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم،بی جے پی ایم پی مینکا گاندھی، ان کے بیٹے و ایم پی ورون گاندھی،کانگریس لیڈر ملکا ارجن کھڑگے،سابق وفاقی وزیر پرفل پٹیل،سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی)صدر اوم پرکاش راج بھر،اور متعدد سیاسی لیڈران نے نیتا جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
قابل ذکر ہے کہ لمبی علالت کے بعد سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کا پیر کی صبح گرو گرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔82سالہ سوسلشٹ رہنما گذشتہ تقریبا ڈیڑھ مہینوں سے یہیں زیر علاج تھے۔ ان کے جسم کے کئی اعضاء نے کام کرنا بند کردیا تھا۔
گروگرام کے میدانتا اسپتال سے ان کے جسد خاکی کو کل ہی ان کے آبائی گاؤں سیفئی لایا گیا تھا۔جہاں یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، جل شکتی وزیر سوتنتر دیو سنگھ اور بی جے پی ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ نے پہنچ کر ملائم کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔معروف سوسلشٹ رہنما کے انتقال پر ریاستی حکومت نے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Tags: آخری رسوماتملائم سنگھ
ShareTweetSend
Previous Post

پرویش ورما کی بد زبانی پرمودی کی خاموشی سے کانگریس برہم

Next Post

5 جی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 500 ایم بی پی ایس پہنچ گئی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
5 جی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 500 ایم بی پی ایس پہنچ گئی

5 جی ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار 500 ایم بی پی ایس پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In