پرتاپ گڑھ 17 مئی (یو این آئی) بی ایس پی سربراہ مایاوتی جو جمعہ کو اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع پہنچی ہیں نے کہا کہ ملک کے عوام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈرامے اور جملے بازی کے کھیل کو سمجھ چکے ہیں، جواب دینے کے لیے اب وقت آ گیا ہے۔ اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نہیں بننے والی ہے۔پرتاپ گڑھ پارلیمانی حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدوار پرتھمیش مشرا کی حمایت میں وشوناتھ گنج قصبے کے قریب منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مایاوتی نے کہا کہ حکومت نے برہمنوں پر بہت ظلم کیا ہے، اس حکومت نے برہمنوں پر بہت ظلم کیا ہے۔ غریب مزدوروں اور تاجروں کی زندگی مشکل کر دی گئی ہے۔ انتخابی منشور محض ایک جملہ ہے جس پر کوئی جماعت عمل نہیں کرتی، اس لیے ہم انتخابی منشور کے مطابق کام کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔
مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسے مفت راشن مل رہا ہے، مودی حکومت اپنی جیب سے نہیں دیتی۔ یہ سنگھ اور بی جے پی کی جیب سے خرچ نہیں ہوتا ہے۔ مرکزی حکومت آئین اور ریزرویشن کے خلاف ہے۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی بغیر کسی اتحاد کے مضبوطی سے الیکشن لڑ رہی ہے، بی ایس پی نے ٹکٹ کی تقسیم میں پورے سماج کی حصہ داری لے کر سب کا احترام کیا ہے۔اس موقع پر بی ایس پی امیدوار پرتھمیش مشرا نے مایاوتی کو چاندی کے ہاتھی سے نوازا۔