پیر, فروری 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

راجہ سنگھ کو ملنے والی ضمانت میں پولس کا رول مشکوک !

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 23, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
راجہ سنگھ کو ملنے والی ضمانت میں پولس کا رول مشکوک !
0
SHARES
38
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شان رسالتؐ میں کے معاملہ میں بی جے پی رکن اسمبلی کی گرفتاری میں سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطوط کاخیال بھی نہیں رکھا گیااورحد تو یہ بھی ہے کہ پیغمبر اسلام کے خلاف کئے گئے ریمارکس کی سی ڈی بھی شواہد کے طور پر عدالت میں پیش نہیں کی گئی

حیدرآباد : (ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو) شان رسالتؐ میں بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی اشتعال انگیزی معاملہ میں عدالت سے آسانی سے ضمانت منظور ہونے پر پولیس کا رول مشکوک نظر آرہا ہے ۔ کیا پولیس عہدیداروں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ریمانڈ رپورٹ تیار کرنے سے قبل ملزم کو سی آر پی سی کے دفعہ 41A کے تحت نوٹس جاری کرنا لازمی ہے ۔ حالانکہ حیدرآباد سٹی پولیس میں کئی ماہرین قانون اور پبلک پراسیکیوٹرس موجود ہیں تو کیوں نہیں اس کیس میں ان کی خدمات حاصل کی گئیں ؟ ایسا لگتا ہے کہ راجہ سنگھ کی زہرافشانی کے بعد اندرون 12 گھنٹے دونوں شہروں میں جس شدت سے احتجاج و مظاہرے کئے گئے، اس کو ماند کرنے کیلئے پولیس نے جلد بازی میں گرفتاری عمل میں لائی ۔ جبکہ اس کیس کی اہمیت اور نوعیت کو نظرانداز کرتے ہوئے محض ایک ریمانڈ رپورٹ کو کورٹ میں پیش کردیا اور ملزم رکن اسمبلی کو جیل بھیجنے کی درخواست کی ، لیکن متعلقہ مجسٹریٹ نے اس ریمانڈ رپورٹ کو قبول کرنے سے انکار کردیا کیونکہ بادی النظر میں پولیس کی جلد بازی میں کی گئی کارروائی کو عدالت نے مسترد کردیا ۔ سیاست نیوزکے بقول پولیس کی اس حرکت سے ایسا لگتا ہے کہ دونوں شہروں میں مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے احتجاج کو روکنے کیلئے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی جو حقیقت میں قانون کی نظر میں ناقابل قبول ہے ۔
ماہرین قانون اور بعض پولیس عہدیداروں کا یہ رجحان ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی کی جانب سے گستاخانہ ویڈیو جاری کرنے کے بعد اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس کیس میں اس کی فی الفور گرفتاری کے بجائے اگر سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطوط یعنی سی آر پی سی کی نوٹس جاری کرنا اور ایک یا دو دن کی مہلت دینے سے کیس مزید مستحکم ہوسکتا تھا لیکن کسی بھی پولیس عہدیدار نے اس معاملہ میں قواعد کا استعمال کرنا ضروری نہیں سمجھا اور عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے گرفتاری عمل میں لائی، جو عدالت میں ناکام ہوگئی ۔
سپریم کورٹ نے یہ واضح طور پر بتایا ہے کہ 7 سال سے کم مدت کے جرائم میں ملزم کو سی آر پی سی کی نوٹس دینا لازم ہے اور اس کے بعد ملزم کو اس کا موقف واضح کرنے کی بھی مہلت دی جائے لیکن راجہ سنگھ کے کیس میں ایسی کیا وجہ تھی کہ پولیس نے اپنی عقلمندی کا مظاہرہ کرنے سے گریز کیا جبکہ دیگر معاملات یعنی اقلیتی طبقہ کے افراد کی گرفتاری میں پولیس کی ٹیم منصوبہ بند طریقہ سے کام کرتی ہے اور انہیں سزا دلانے کیلئے بھی خصوصی پولیس عہدیداروں کو ذمہ داری دی جاتی ہے ۔ استغاثہ نے نامپلی کورٹ میں راجہ سنگھ کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں دینے کیلئے زور تو دیا لیکن یہ بات بتانے سے قاصر رہے کہ سابق میں بھی اس کے خلاف اسی نوعیت کے مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ اور اس مخصوص کیس میں پیغمبر اسلام کے خلاف کئے گئے ریمارکس کی سی ڈی بھی شواہد کے طور پر عدالت میں پیش نہیں کی گئی ۔ عوام میں یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت فرقہ پرست طاقتوں کو کچلنے کیلئے کمربستہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے جبکہ پولیس عہدیدار اس کے برعکس کھلے عام لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی اہم نوعیت کے کیس میں بھی سنجیدہ طور پر کام کرنے سے قاصر ہیں ۔ راجہ سنگھ کے معاملہ میں پولیس کی مکمل ناکامی کا ذمہ دار کس پولیس عہدیدار کو ٹھہرایا جائے گا ؟یہ ایک توجہ طلب سوال ہے۔

خاص بات یہ بھی ہے کہ عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد رکن اسمبلی کا والہانہ انداز میں خیر مقدم ہی نہیں ہوا،بلکہ اس موقع پر جئے شری رام کے نعرے بھی بلند کئے گئے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کی بھی کوشش کی گئی

Tags: راجہ سنگھگستاخی رسول
ShareTweetSend
Previous Post

شانِ رسالتؐ میں گستاخی کرنے والوں کو اینٹ کا جواب پتھرسے دینے کی دھمکی

Next Post

فیملی کورٹ کسی مسلمان کو طلاق سے  نہیں روک سکتی: کیرل ہائی کورٹ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
فیملی کورٹ کسی مسلمان کو طلاق سے  نہیں روک سکتی: کیرل ہائی کورٹ

فیملی کورٹ کسی مسلمان کو طلاق سے  نہیں روک سکتی: کیرل ہائی کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In