علی گڑھ، 20 جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پوسٹ ہارویسٹ انجینئرنگ و ٹکنالوجی شعبہ، فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز میں ایک شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلباء، اساتذہ اور عملے نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ صدر شعبہ ڈاکٹر زیڈ آر اے اے آزاد کی قیادت میں مختلف پھلوں والے درختوں کے 18 پودے لگائے گئے۔ اس میں لنگڑا آم، نیبو، انجیر، بیل پتھر، جامن، شہتوت، اور کٹہل کے پودے شامل تھے۔ڈاکٹر آزاد نے ایک سرسبز اور صحت مند ماحول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کیمپس کو سرسبز و شاداب بنانے میں سبھی کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے اے ایم یو برادری سے یونیورسٹی کیمپس اور کرہ ارض کے تئیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔شجرکاری مہم میں طلباء نے کثیر تعداد میں حصہ لیا جو ایک پائیدار ماحولیات کے حوالے سے حساس و بیدار معاشرے کی تعمیر کے لئے انھیں مستقبل میں بھی متحرک رکھے گا ۔