امروہہ(سید شیبان قادری)اکھل بھارتیہ اردوشکشک سنگھ اترپردیش کے اساتذہ بڑی تعداد میں جمع ہوکر عمران خان کی قیادت میں بی ایس اے آفس پہنچے اور بی ایس اے امروہہ ڈاکٹر مونیکا کا شال وگلدستہ پیش کرزوردار استقبال کیا۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر مونیکا جی کی سرپرستی میں بیسک ایجوکیشن مزید کامیابی حاصل کرے گا۔بی ایس اے ڈاکٹر مونیکا نے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے ۔یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اس سے نہیں چھین سکتا ۔ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔مجھے امید ہے ہمارے تمام محنتی ٹیچرس اس بات کا خیال رکھتے ہوئے بچوں کو اچھی تعلیم دیں گے ۔اس موقع پر سید تنویر حسن نقوی صوبائی سرپرست اترپردیش،عمران خان(ضلع صدر)آفتاب عالم پردیش سیکٹریری،رضوان زیدی جنرل سیکڑیری،انیس احمد نائب صدر، سہیل اختر،نسرین فاطمہ،مرسل حسین،شمیم احمد،انعام الرحمن،ندیم احمد،متین احمد،سید شیبان قادری،ڈاکٹر شہزاد نقوی، انیس احمد۔نازش مصطفیٰ۔عمران پاشا،نکہت پروین،گلناز بانو،حنا ساجد، خاور حسن ،آصف علی، اشتیاق حسنی، محمد ہارون،محمد یوسف،ذیشان احمد،عرفان علی،عذرا،غزالہ،شائتہ،شمیم احمد،انصار حسین،وغیرہموجود رہے۔