منگل, اکتوبر 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

صدرِ ترکیہ نے اقوام متحدہ میں ہند-پاک مذاکرات کی تجویز پیش کی

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 20, 2023
in خاص خبریں
0
صدرِ ترکیہ نے اقوام متحدہ میں ہند-پاک مذاکرات کی تجویز پیش کی
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رجب طیب اردگان نے سلامتی کونسل کو 5 ممالک کی سیاسی حکمت عملیوں کا میدان جنگ بھی قراردیا

یویارک (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ میں پاکستان اور ہندوستان کو مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں علاقائی امن و استحکام اور خوش حالی کے لیے کشمیر میں امن ناگزیر ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں بات چیت سے کشمیر میں دیرپا امن لایا جا سکتا ہے، رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے علاقائی استحکام پیدا ہوگا، پاکستان اور ہندوستان بات چیت سے مسئلہ کشمیر حل کریں، ترکیہ اس سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ادھر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے پرامن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
اسی کے ساتھ اردگان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہال میں 78ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اب عالمی سلامتی کی ضامن نہیں بنی بلکہ 5 ممالک کی سیاسی حکمت عملیوں کا میدان جنگ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اس بیان سے اتفاق کرتا ہے کہ "دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہونے والے ادارے آج کی دنیا کی عکاسی نہیں کرتےہیں”۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اب عالمی سلامتی کی ضامن نہیں رہی، یہ 5 ممالک کی سیاسی حکمت عملیوں کا میدان جنگ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قیادت میں دنیا کی سلامتی، امن اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار اداروں کی تیزی سے تنظیم نو کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک عالمی طرز حکمرانی کا ڈھانچہ بنانا چاہیے جو اپنے جغرافیہ اور آبادی کے ساتھ دنیا کے تمام ماخذات، عقائد اور ثقافتوں کی نمائندگی کرنے کے قابل ہو۔صدر ایردوان نے فروری 2022 سے جاری روس یوکرائن جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترکیہ، یوکرین کی آزادی اور علاقائی سالمیت کی بنیاد پر سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے اس کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کرتا رہے گا۔صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ شام کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اتحاد کے لیے سب سے بڑا خطرہ دہشت گرد تنظیموں کو دی جانے والی کھلی حمایت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کی منافقت سے تھک چکے ہیں جو شام اور عراق، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ میں داعش اور اس جیسے گروہوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ایردوان نے کہا کہ وہ ممالک جو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ صرف اپنے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے لیے کام کرتے رہتے ہیں انہیں دہشت گردی اور اس سے متعلقہ مسائل کے بارے میں شکایت کرنے کا حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن صرف فلسطین اسرائیل مسئلہ کے حتمی حل سے ہی ممکن ہے۔ ایردوان نے کہاکہ اسرائیل کے لیے 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر وہ امن اور سلامتی حاصل کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کسی پر نظر نہیں ہے، اور ہم کسی کو اپنے حقوق کو نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ایردوان نے عالمی برادری کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کرنے اور اس ملک کے ساتھ سفارتی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے یورپی یونین میں ترکیہ کی رکنیت کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ یورپی یونین سے ہماری توقع یہ ہے کہ وہ ہمارے ملک کے تئیں اپنی ذمہ داریاں جلد پوری کرے، اور ترکیہ کے ساتھ متضاد رویوں کو ختم کرے۔صدر ایردوان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شروع سے ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کی لیکن آرمینیا اس تاریخی موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں آرمینیا سے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی توقع ہے ، خاص طور پر زنگیزور کوریڈور کے افتتاح کے موقع پر کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قارا باغ آذربائیجان کا علاقہ ہے۔ اس کے علاوہ کسی اور حیثیت کا نفاذ کبھی بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

Tags: رجب طیب اردگانصدرِ ترکیہہند-پاک مذاکرات
ShareTweetSend
Previous Post

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کا اجلاس، امریکہ اور چین کی عدم شرکت

Next Post

پنجاب میں روڈ ویز کے کنٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پنجاب میں روڈ ویز کے کنٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال

پنجاب میں روڈ ویز کے کنٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In