پیر, نومبر 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کا اجلاس، امریکہ اور چین کی عدم شرکت

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 20, 2023
in اخبارجہاں
0
ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کا اجلاس، امریکہ اور چین کی عدم شرکت
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نیویارک (یو این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس آج ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس کی میزبانی کررہے ہیں جس میں ماحولیاتی تبدیلی کا سبب بننے والے 2 بڑے ممالک چین اور امریکہ کے مقررین شرکت نہیں کررہے۔ماحولیاتی تبدیلی سے جڑے بڑھتے واقعات اور عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کے باوجود گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فوسل فیول کمپنیاں ڈھیروں منافع کما رہی ہیں۔انتونیو گوتیرس نے اسے ایک ایسا پلیٹ فورم قرار دیا ہے جہاں ممالک کے رہنما یا کابینہ کے وزرا پیرس معاہدے کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے والے مخصوص اقدامات کا اعلان کریں گے۔سربراہ اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ صرف ان رہنماؤں کو بات کرنے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو صفر تک لے جانے کے لیے ٹھوس منصوبے بنائے ہیں۔
اجلاس میں حصہ لینے کے لیے 100 سے زائد درخواستیں موصول ہونے کے بعد اقوام متحدہ نے بالآخر گزشتہ شب 41 مقررین کی فہرست جاری کی جس میں چین، امریکہ، برطانیہ، جاپان یا ہندوستان شامل نہیں ہیں۔
انتونیو گوتیرس نے گزشتہ روز کہا کہ کل میں ’کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ‘ میں اس حوالے سے سب سے پہلے اقدامات اٹھانے والوں کو خوش آمدید کہوں گا۔
کئی بڑے ممالک کے رہنما رواں برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک نہیں پہنچے، ان میں چین کے صدر شی جن پنگ اور برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک شامل ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ بہت مصروف ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن (جنہوں نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی سے خطاب کیا) نے امریکی سفیرِ ماحولیات جان کیری کو اجلاس میں بھیجا، تاہم ان کو خطاب کی اجازت نہیں ہوگی۔
ماحولیاتی تھنک ٹینک ’ای3جی‘ کے ایلڈن میئر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں اور گرین ہاؤس گیسز کا اخراج کرنے والے بہت سے ممالک کے لیڈروں کی عدم موجودگی کا واضح طور پر سربراہی اجلاس کے نتائج پر اثر پڑے گا۔انہوں نے روس-یوکرین تنازع سے لے کر امریکہ-چین کشیدگی اور بڑھتی ہوئی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کو مسابقتی مسائل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
ایلڈن میئر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ان میں سے بہت سے ممالک میں فوسل فیول انڈسٹری کی جانب سے اور دیگر اہم مفادات کی وجہ سے اس قسم کی تبدیلیوں کی مخالفت کی جارہی ہے جو وقت کی ضرورت ہیں۔
’ڈیسٹینیشن زیرو‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین ابریو نے کہا کہ یہ شاید ایک اچھی خبر ہے کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ جوبائیڈن کو سربراہی اجلاس میں بولنے کا موقع نہیں دیا جائے گا کیونکہ امریکہ فوسل فیول کے پراجیکٹس میں اضافہ کر رہا ہے۔
امریکہ کو روسٹرم پر نمائندگی نہیں ملے گی، تاہم کیلیفورنیا کی نمائندگی گورنر گیون نیوزوم کریں گے اور برطانیہ سے میئر لندن صادق خان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Tags: اجلاساقوام متحدہامریکہچینماحولیاتی تبدیلی
ShareTweetSend
Previous Post

ہندوستان کے سفر کے تعلق سے کینیڈا نے جاری کی ٹریول ایڈوائزری

Next Post

صدرِ ترکیہ نے اقوام متحدہ میں ہند-پاک مذاکرات کی تجویز پیش کی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
صدرِ ترکیہ نے اقوام متحدہ میں ہند-پاک مذاکرات کی تجویز پیش کی

صدرِ ترکیہ نے اقوام متحدہ میں ہند-پاک مذاکرات کی تجویز پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In