اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

صدر کا فجی، نیوزی لینڈ اور تیمور کا چھ روزہ دورہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 3, 2024
in اخبارجہاں
0
صدر کا فجی، نیوزی لینڈ اور تیمور کا چھ روزہ دورہ
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 02 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پیر کو فجی، نیوزی لینڈ اور تیمور کے چھ روزہ دورے پر جائیں گی وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق) جے دیپ مجمدار نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دی انہوں نے بتایا کہ صدر پہلے فجی، پھر نیوزی لینڈ اور پھر تیمور لیسٹے جائیں گی یہ صدر جمہوریہ ہند کا فجی اور تیمور لیسٹے دونوں کا پہلا دورہ ہوگا اور اس لیے اسے خاص اہمیت حاصل ہے انہوں نے کہا، "جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی کو نافذ کیا ہے، تب سے اس خطے میں ہماری خصوصی توجہ جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل پر مرکوز ہے۔ اس لیے یہ تینوں ممالک ہماری ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی کے تحت آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ بھی ہماری بہت پرانی اور مضبوط شراکت داری ہے جسے ہم بحرالکاہل کے جزیرے کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ تیمور-لیستے کو خود آسیان کا رکن تسلیم کرلیا گیا ہے۔ یہ اپنے الحاق کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد آسیان کا گیارہواں رکن بن جائے گا اور فجی کے ساتھ، جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، ہمارا بہت طویل اور مضبوط رشتہ ہے۔ وزیر اعظم نے 2014 میں فجی سے ہندوستان اور بحرالکاہل کے جزائر کے ممالک کے لیے فپک فورم کا آغاز کیا۔ اس لیے یہ بحرالکاہل کے جزائر کے ساتھ ہمارے تعلقات کا ایک مضبوط ستون ہے۔

سفر کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے مسٹر مجمدار نے کہا کہ صدر محترمہ مرمو فجی کے صدر رتو ولیم کٹونیورے کی دعوت پر بحرالکاہل کے علاقے میں ہمارے خصوصی شراکت دار فجی کا دورہ کریں گی۔ صدر 5 سے 7 اگست کے درمیان وہاں رہیں گی۔ ہم نے فجی میں اپنی سفارتی موجودگی کے 75 سال مکمل کر لیے ہیں، جب ہم نے انڈین کمیشن کے نام سے شروعات کی تھی، جسے 1970 میں فجی کی آزادی سے بہت پہلے 1948 میں قائم کیا گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران صدر سووا میں صدر کٹونیورے اور فجی کے وزیر اعظم سیتیونی ربوکا کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ صدر محترمہ مرمو فجی کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گی اور ممبران پارلیمنٹ سے بات چیت کریں گی، جن میں سے بہت سے ہندوستانی نژاد ہیں۔
دورے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صدر محترمہ مرمو 8 اور 9 اگست کو گورنر جنرل ڈیم سنڈی کیرو کی دعوت پر نیوزی لینڈ کا سرکاری دورہ کریں گی۔ یہ صدر کا آٹھ سال بعد نیوزی لینڈ کا دورہ ہوگا۔ گورنر جنرل ڈیم سنڈی کیرو کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ صدر وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز سے بھی ملاقات کریں گی۔بعد میں اسی شام گورنر جنرل صدر کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے ہندوستان کو اپنے دوطرفہ تعلقات پر خصوصی توجہ دینے والے ملک کے طور پر رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ دفاع اور سلامتی اور مجموعی طور پر دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، عوام سے عوام کے رابطوں وغیرہ کے معاملے میں ہندوستان کو ایک بڑے شراکت دار کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ اس لیے یہ دورہ بذات خود انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔ ہمارے دو طرفہ تعلقات میں تعلیم کا بڑا کردار ہے۔ ہم نیوزی لینڈ میں طلباء کی دوسری سب سے بڑی تعداد والا ملک ہیں، تقریباً 8,000 ہندوستانی طلباء وہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں، اور اسی لیے صدر ویلنگٹن میں ایک بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کریں گی، جہاں ہندوستان مہمان خصوصی ہے۔
صدر کے دورے کے تیسرے مرحلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تیمور لیسٹے کے صدر ہوزے راموس ہورٹا کی دعوت پر صدر مسز مرمو نیوزی لینڈ سے تیمور لیستے کا دورہ کریں گی اور 10 اگست کو سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گی۔ یہ ہندوستان کے کسی سربراہ مملکت کا تیمور لیستے کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران صدر ہورٹا کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم زانانا گسماو سے بھی ملاقات ہوگی۔ صدر جمہوریہ تیمور لیستے میں ہندوستانیوں کے ساتھ ایک کمیونٹی ویلکم تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے تیمور-لیستے میں اپنا مشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ سال ستمبر میں اس کا اعلان کیا تھا اور ہم اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کے راستے پر ہیں اور بہت جلد اسے قائم کر لیں گے۔ دریں اثنا، تیمور لیستے نے بھی نئی دہلی میں سفارت خانہ کھولنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے جس کا ہم نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے اور اس طرح یہ دہلی-دلی رابطہ ہوگا جو دونوں سفارتخانوں کے کھلنے سے مزید مضبوط ہوگا۔

Tags: بحرالکاہلتیموردروپدی مرموصدر جمہوریہفجیمضبوط شراکت دارینیوزی لینڈ
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل میں مقیم ہندوستانی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

Next Post

یوم آزادی کی تقریبات میں کشمیر کے سرکاری ملازمین کی شرکت لازمی قرار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
یوم آزادی کی تقریبات میں کشمیر کے سرکاری ملازمین کی شرکت لازمی قرار

یوم آزادی کی تقریبات میں کشمیر کے سرکاری ملازمین کی شرکت لازمی قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In