پیر, نومبر 24, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

عرس مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کی مناسبت سے پروگرام

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 19, 2023
in دیارِ ملت
0
عرس مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کی مناسبت سے پروگرام
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) علی گڑھ میں گزشتہ روز مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم ایس او) اے ایم یو یونٹ کی جانب سے قدوة الكبری حضرت سلطان مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کچھوچھوی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقعے پر محفل کا انعقاد کیا گیا۔ قرآن خوانی و نعت خوانی سے محفل کا آغاز ہوا۔ پھر حضرت مولانا محمد احسان الحق جامعی بی یو ایم ایس علی گڑھ کا ایک مفصل و مدلل بیان ہوا، جس میں انہوں نے حضرت مخدوم سمناں کی سوانح حیات اور آپ کی خدمات و تعلیمات پر مفصل و پر مغز گفتگو فرمائی۔ دوران گفتگو انہوں نے بتایا کہ حضرت مخدوم سمناں تاریخ کی ایک عظیم و گراں قدر شخصیت ہے، انہوں نے بادشاہت کو چھوڑ کر فقر و فاقہ و سلوک الی اللہ کو ترجیح دی۔ آپ نے حضرت علاؤ الحق پنڈوی رحمۃ اللہ علیہ سے کسب فیض کیا پھر جونپور، اعظم گڑھ ، کچھوچھہ شریف و دیگر علاقے میں دین اسلام کی شمع جلائی اور شریعت مطہرہ کو زندہ کیا۔ آپ کی بے شمار کرامات ہیں، ان میں کے ایک یہ بھی ہے کہ لا علاج مریض جو ہر جگہ سے مایوس ہو جاتے ہیں وہاں آکر بہت جلد شفایاب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتاتے ہوئے فرمایا کہ حضرت مخدوم سمناں ایک عظیم علمی شخصت کے مالک ہیں۔ آپ نے کثیر کتابیں تصنیف فرمائی، قرآن پاک کا ترجمہ و تفسیر کیا، رسالہ قبریہ لکھا۔ آپ کی نادر تصنیفات میں سے لطائف اشرفی بالخصوص قابل ذکر ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے اور بھی کتب تصنیف فرمائیں۔ ڈاکٹر عاطف صاحب نے نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی پھر صلواۃ و سلام کے بعد فاتحہ و دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس موقعے پر مولانا عبد الماجد صاحب، قاری کیف صاحب، ذیشان احمد کریمی صاحب کے علاوہ ایم ایس او کے صدر و دیگر اراکین کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں طلبا، اساتذہ و اسٹاف موجود تھے۔

Tags: پروگرامعرسمخدوم اشرف جہانگیر سمنانی
ShareTweetSend
Previous Post

جی ٹوینٹی کے اثرات پر آئی او ایس میں یک روزہ سمینار کا انعقاد

Next Post

جمعیۃ علماء کے معمررہنما الحاج گلزار احمد اعظمی کا انتقال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جمعیۃ علماء کے معمررہنما الحاج گلزار احمد اعظمی کا انتقال

جمعیۃ علماء کے معمررہنما الحاج گلزار احمد اعظمی کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

نومبر 23, 2025
بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 23, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In