اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

وقف پر حملہ کیخلاف پٹنہ میں ہوگا26 مارچ کو احتجاج

مسلم تنظیمیں، سیکولر شہری طبقہ اور اپوزیشن غیر آئینی وقف بل 2024 کے خلاف متحد

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 21, 2025
in دیار وطن
0
وقف پر حملہ کیخلاف پٹنہ میں ہوگا26 مارچ کو احتجاج
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ، 21 مارچ (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ بہار کی سرکردہ ملی تنظیموں بشمول امارتِ شرعیہ بہار،اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال، جمعیۃ علماء ہند (الف اور میم)، جماعتِ اسلامی ہند، آل انڈیا مومن کانفرنس، جمعیۃ اہلِ حدیث، ادارۂ شرعیہ، آل انڈیا ملی کونسل، مجلسِ علماء خطباء امامیہ اہلِ تشیع، مرکزی جمعیۃ اہل حدیث، خانقاہ مجیبیہ، خانقاہ رحمانی، خانقاہ منعمیہ اور دیگر معزز تنظیموں نے وقف ایکٹ 2024 کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے اور 26 مارچ 2025 کو صبح 10 بجے گردنی باغ، پٹنہ میں عظیم الشان دھرنا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقف ترمیمی بل 2024 وقف املاک پر غیر منصفانہ قبضے کو قانونی جواز فراہم کرنے کی سازش ہے۔ یہ املاک تعلیم، صحت، اور فلاحی خدمات کا اہم مرکز رہی ہیں۔ اگر یہ بل نافذ ہوگیا تو درج ذیل عوامی فلاحی ادارے تباہ ہو جائیں گے:یونیورسٹیاں، کالجز اور اسکولز جو پسماندہ طبقوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔خواتین کے لیے شیلٹرز ، یتیم خانے، اور طبی امدادی مراکز جو غریبوں اور بے سہارا افراد کی خدمت کرتے ہیں۔اسپتال، کلینکس، اور عوامی بہبود کے منصوبے جو کمزور طبقوں کے لیے بنائے گئے ہیں۔
تاریخی مساجد، مدارس، اور دیگر مذہبی املاک جو ہندوستانی مسلم ثقافت اور روحانی زندگی کا جزو لاینفک ہیں۔

یہ بل صرف مسلمانوں پر حملہ نہیں بلکہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 25، 26، 29، اور 30 کی صریح خلاف ورزی ہے، جو مذہبی آزادی، اقلیتی اداروں کے نظم و نسق کے حق، اور امتیازی قوانین سے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔ مزید برآں، یہ بل سچر کمیٹی رپورٹ کے نتائج کے بھی خلاف ہے، جس میں ہندوستانی مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی محرومی کو اجاگر کیا گیا تھا۔ اس قانون کے نفاذ سے لاکھوں افراد مزید غربت اور سماجی پسماندگی میں دھکیل دیے جائیں گے۔

ملی تنظیموں کے دستخط کنندگان نے اس بل کو منظوری دینے میں بہار حکومت کی ملی بھگت اور مسلمانوں کی تشویش کو نظر انداز کرنے پر سخت افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وقف املاک ہمیشہ سے مسلم کمیونٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں، اور ان کا زبردستی حصول اقلیتوں کی خود مختاری، تہذیبی ورثے، اور شناخت کو مٹانے کی سازش ہے۔چونکہ اس بل کے اثرات صرف مسلم کمیونٹی تک محدود نہیں ہیں، اس لیے بہار کی ملی تنظیموں نے تمام اپوزیشن جماعتوں اور آزاد ارکان اسمبلی و پارلیمان کو اس غیر آئینی اقدام کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے۔اہم اپوزیشن رہنماؤں، آزاد ارکانِ اسمبلی اور اراکینِ پارلیمنٹ کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں تاکہ وہ اس غیر آئینی قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

یہ تحریک صرف وقف کے لیے نہیں، بلکہ ہندوستان کے سیکولر ڈھانچے کے تحفظ کے لیے بھی ہے۔ آج اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہو رہا ہے، کل دیگر طبقے کی املاک پر بھی شب خون مارا جائے گا۔ بودھ وہاروں کے لئے ایسی ہی ظالمانہ قانون سازی پہلے ہوچکی ہے، ان دنوں اس کے خلاف بدھسٹ حضرات جا بہ جا احتجاج کر رہے ہیں،
اس غیر آئینی اقدام کے خلاف بہار کی ملی تنظیمیں، سیکولر اتحادی، قانونی ماہرین، اور سماجی کارکنان 26 مارچ 2025 کو صبح 10 بجے سے گردنی باغ، پٹنہ میں ایک عظیم الشان احتجاج منعقد کریں گی۔ہم تمام انصاف پسند شہریوں سے—چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا سیاسی نظریہ سے ہو—اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ یہ ہندوستان کی سیکولر جمہوریت کی بقا کا فیصلہ کن لمحہ ہے،”

Tags: احتجاجآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈامارت شرعیہجمعیۃ علماء ہندمجلسِ علماءمسلمانملی تنظیموقف ایکٹ
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہروں میں شدت

Next Post

ہندوستانی نژاد محقق کی امریکہ بدری پر روک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہندوستانی نژاد محقق کی  امریکہ  بدری پر روک

ہندوستانی نژاد محقق کی امریکہ بدری پر روک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In