چنڈی گڑھ(یو این آئی) خواتین کی طاقت اور عزم کی عکاسی کرتی پنجابی فلم ’بوہے باریاں‘جمعہ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک بے مثال جشن میں آج فلمی فنکاروں نرمل رشی، نیرو باجوہ، روبینہ باجوہ، روپندر روپی، دھرمیندر کور، گرپریت بھنگو، جسوندر براڑ، بلجیندر کور، سمرن چہل، انیتا میٹ، سیما کوشل، 200 خواتین کو باختیار بنانے کی مہم کے لیے متحد ہوئیں۔
یہ عظیم الشان تقریب چنڈی گڑھ کی سکھنا جھیل سے شروع ہو کر ڈی ایل ایف سٹی سینٹر مال، آئی ٹی پارک پر اختتام ہوئی۔ بااختیار بنانے کی ریلی کے بعد پنجابی فلم ’بوہے باریاں‘کا شاندار پریمیئر ہوا، جو خواتین کی طاقت اور عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ ستاروں سے سجی تقریب کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی اور ترقی کرنا تھا۔خواتین کو بااختیار بنانے کا جشن منانے اور اسے فروغ دینے کے اجتماعی وژن کے ساتھ منعقد کیا گیا، یہ تقریب رکاوٹوں کو توڑنے اور عظمت کے حصول میں خواتین کے اتحاد اور جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ ’بوہے باریاں‘ ایک سنیما شاہکار بننے کا وعدہ کرتا ہے جو خواتین کے ناقابل تسخیر جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔