پیر, نومبر 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام ’ محفل قوالی‘ کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 27, 2024
in دہلی نامہ
0
اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام ’ محفل قوالی‘ کا انعقاد
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وارثی برادرس اور معصوم منور نے ناظرین کو محظوظ کرایا

نئی دہلی : محکمۂ فن ،ثقافت و السنہ حکومتِ دہلی اردو اکادمی ،دہلی کے زیر اہتما م سندر نرسری کے ایمپی تھیٹر میں ایک شاندار ’’محفل قوالی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اردو اکاد می، دہلی کے زیر اہتمام دہلی کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے پرو گرام منعقد کرتی رہتی ہے، لیکن اس محفل قوالی کی خصوصیت یہ تھی کہ یہ سندر نرسری جیسے تاریخی سیرگاہ میں منعقدکیا گیا۔ دوسری خصوصیت یہ تھی کہ معروف مؤرخ سہیل ہاشمی نے قوالی کی تاریخ سے سامعین کو رو برو کرایا ۔ قوالی کی شروعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قول ہم سبھی جانتے ہیں اسی سے قوالی نکلی ہے ۔ صوفیوں کی محفلوں میں اس کا رواج بہت پہلے پاچکا تھا البتہ ہندوستان میں خواجہ قطب الدین بختیاری کاکیؒ کے یہاں سب سے پہلی روایت ملتی ہے جہاں سب سے پہلے ’ من کنت مولیٰ‘ پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ اس میں پنجابی اثرات داخل ہوگئے تھے ۔ قوالی میں حضرت امیر خسرو کا کلیدی کردار نظرآتا ہے انہوں نے اس زمانے میں مروجہ زبانوں کے ساتھ ساز آہنگ کی اپنی ایجاد سے اسے اس میں چارچاند لگادیے ۔ اس کے بعد محفل سماع بہت ہی زیادہ مقبول ہوا جہاں صرف معرفتی و منقبتی کلام پیش کیے جاتے تھے ۔ قوالی کی سحر انگیزی واثرانگر یزی کی کہانیا ں ہیں جسے اس مختصر سے وقت میں پیش کرنا مشکل ہے ۔یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کی مقبولیت میں کبھی بھی کمی نہیں آئی اور اب پوری دنیا اس کی دلدادہ ہے ۔ ‘ ‘
سہیل ہاشمی کی گفتگو کے بعد وارثی برادرس ( حیدرآباد) نے اپنے فن کا مظاہر ہ شروع کیا تو اتفاق سے انہوں نے بھی پہلی قوالی’’ من کنت مولیٰ ‘ ‘ ہی پیش کی ، اس کے بعد ’ بے خود کیے جاتے ہیں انداز حجابانہ‘ ، ’ کب تک میرے مولیٰ‘ ،’ چھاپ تلک سب چھین لی رے مو سے نینا ملاے کے ‘ اور دیگر مشہور قوالیاں گائیں ۔ اس کے بعد قوالی کی دوسری محفل ممبئی کے مشہورو معروف قوال منور معصوم کے لیے سجتی ہے ۔ منور معصوم کیلاش کھیر کے ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بھی اپنا فن پیش کرچکے ہیں ۔ ان کی قوالی کی خصوصیت یہ تھی کہ انہوں نے مشہور و معروف کلام کی پیش کش میں خود کو نہیں ڈھالا ، بلکہ اپنے لیے الگ راہ اپنا کر ،نادر ونایاب کلام کو پیش کرنا اپنی خصوصیت بنائی ۔ بسم اللہ کے مکھڑے پر مشتمل انہوںنے پہلی قوالی پیش کی اس کے بعد اردو زبان پر چند اشعار بغیر ساز کے پیش کیا ، پھر ’ کبھی ا ے حقیقت منتظر نظر آلباس مجاز میں ‘‘ کو تضمین کے ساتھ پیش کیا ۔اس کے بعد’ حق حسن محبت کا ادا کون کرے گا ‘،’ دشمن کو میرے رکھنا سلامت ‘ و دیگر کئی سنجیدہ قوالیاں پیش کیں جسے وہاں موجود سنجیدہ سامعین نے بہت زیادہ سراہا ۔
اس موقع پرسکریٹری اردو اکادمی محمد احسن عابد اور گورننگ کونسل کے ممبران ڈاکٹر شبانہ نذیر، داکٹر عارف ،علیم الدین اسعدی ،محسن الحق ، محمد مزمل اور محمد حسیب نے اردو اکادمی کا مومنٹو پیش کرکے سبھی فنکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔ پورے پروگرام میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر جاوید حسن نے بخوبی ادا کیا ۔ پر وگرام میں شہر کے معززین کے ساتھ دور داز سے بغرض پکنک و تفریح تشریف لانے والے خواتین و حضرات نے بھی اس محفل قوالی کا لطف لیا ۔

Tags: خواجہ قطب الدین بختیاری کاکیؒدہلی اردو اکادمیسماعسندر نرسریسیرگاہمحفل قوالیمن کنت مولیٰوارثی برادرس
ShareTweetSend
Previous Post

ترکی کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کا انتقال

Next Post

تعمیراتی کاموں میں دھاندلی پر راہل کی تشویش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی تیسری بار اقتدار میں نہیں آئیں گے:راہل

تعمیراتی کاموں میں دھاندلی پر راہل کی تشویش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In