نئی دہلی (یو این آئی) اداکارہ رادھیکا مدان نے سپر اسٹار "کھلاڑی کمار” اکشے کمار کے ساتھ اپنی آنے والی انٹائیٹلڈ فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی ہے، جو نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم "سورائی پوٹرو” کی ریمیک ہے۔اداکارہ رادھیکا مدان اپنے آنے والے پروجیکٹ کے لیے پیر کو ممبئی لیگ کی شوٹنگ کے ساتھ شروع کریں گی۔ اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع کے مطابق ممبئی میں کچھ دنوں کی شوٹنگ کے بعد رادھیکا فلم کے اگلے شیڈول کے لیے چھتیس گڑھ جائیں گی۔
ذرائع نے انکشاف کیا، ’’رادھیکا دن رات کام کر رہی ہیں۔ اسے اپنے شیڈول میں بالکل بھی راحت نہیں ملی ہے۔
حالانکہ اداکارہ مصروف شوٹنگ کے درمیان ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ رادھیکا نے اکشے کمار کے ساتھ اپنی آنے والی ان ٹائیٹلڈ فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی ہے۔ تین دنوں تک ممبئی میں اس کی شوٹنگ کے بعد، اداکارہ مہینے کے آخر میں چھتیس گڑھ جائیں گی۔ دو شیڈولز کے درمیان اداکارہ اپنے دیگر آنے والے پروجیکٹس پر بھی کام کریں گی۔اداکارہ رادھیکا مدان کے پاس چھ فلمیں ہیں۔ ارجن کپور کے ساتھ 4 نومبر کو ریلیز ہونے والی ان کی فلم ‘کٹی’ ہے۔ رادھیکا کے پاس نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سدھانشو ساریہ کی ‘ثنا’، ہومی اداجانیہ کی آنے والی فلم بھی ہے۔